• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جے دیپ اہلاوت کے والد کا انتقال, اہل خانہ کا پرائیوسی کا خیال رکھنے کی اپیل

Updated: January 15, 2025, 5:25 PM IST | Mumbai

جے دیپ اہلاوت کے والد دیانند اہلاوت کا انتقال ہوگیا ہے۔اہل خانہ نے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔پاتال لوک کے اداکار کے والد کی عمر اور موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

Jaydeep Ahlawat with his father. Photo: INN
جے دیپ اہلاوت اپنے والد کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

جے دیپ اہلاوت کے ترجمان نے منگل کو کہا ہے کہ ’’جے دیپ اہلاوت کے والد دیانند اہلاوت کا آج انتقال ہوگیا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ یہ خبر تب سامنے آئی ہے جب جے دیپ اہلاوت کی اداکاری سے مزین سیریز ’’پاتال لوک‘‘ کا سیزن ۲؍آنے والاہے جس میں جے دیپ اہلاوت انسپکٹر ہاتھی رام چودھری کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ترجمان نے مزید کہاکہ ’’جے دیپ کےوالد کا ممبئی میں پیر کی رات انتقال ہوگیا تھا۔‘‘ جے دیپ اہلاوت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’’ہم جے دیپ اہلاوت کے والد دیانند اہلاوت کے انتقال سے غمزدہ ہیں۔ اہل خانہ کی محبت کے ساتھ وہ اپنے آخری سفر پر نکل چکے ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: یوم وِلادت (۱۴؍ جنوری) پر خراج عقیدت: کیفیؔ کی شاعری کا آغاز بچپن ہی میں ہوگیا تھا

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’جے دیپ اہلاوت اور ان کے اہل خانہ ان مشکل حالات میں پرائیویسی کی امید رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنے خاندان کے ایک اہم رکن کو کھونے کے غم کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم آپ کی دعاؤں کیلئے آپ کے شکرگزار ہیں۔‘‘جے دیپ اہلاوت کے والد کی موت کی وجہ اور ان کی عمر کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK