• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جاپان: لاپتہ لیڈیز نے باکس آفس پر سالار اور پٹھان کا ریکارڈ توڑا

Updated: November 20, 2024, 10:38 PM IST | Mumbai

عامر خان اور کرن راؤ کی فلم ’’لاپتہ لیڈیز‘ ‘ نے جاپان کے باکس آفس پر ایس آر کے کی فلم ’’پٹھان‘‘ اور پربھاس کی فلم ’’سالار‘‘ کا ریکارڈ توڑا ہے۔ یہ جاپانی باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ۱۶؍ ویں ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

عامر خان کی پروڈیوس کی ہوئی اورکرن راؤ کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ گزشتہ ماہ جاپان میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے جاپان میں کامیاب کاروبار کیا ہے۔ جاپان میں اپنی ریلیز کے ۴۵؍ دنوں بعد اس فلم نے جاپان کے باکس آفس پر ۵۰؍ ملین یورو کی کمائی کی ہے اور جاپان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ۱۴؍ ویں فلم بن گئی ہے۔ یاد رہے کہ لاپتہ لیڈیز کے علاوہ شاہ رخ خان کی فلمیں پٹھان اور پربھاس کی فلم ’’سالار‘‘ بھی جاپانمیں ریلیز ہوئی تھی۔ ایس آر کے کی فلم ’’پٹھان‘‘ نے جاپان میں ۵۰؍ملین یورو کا کاروبار کیا تھا جبکہ پربھاس کی فلم ’’سالار‘‘ نے ۴۶؍ ملین یورو کا کاروبار کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: میوزک کمپوزر اے آررحمان اور سائرہ بانو نے علاحدگی اختیار کی

لاپتہ لیڈیز‘‘کو ہندوستان میں بھی مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔ تاہم، اس فلم کو جاپان کے مداحوں کی جانب سے بھی مثبت ردعمل موصول ہو اہے۔ اس فلم میںنیتانشی گوئل، پرتبھا رانٹا، روی کشن، چھایا قدم، بھاسکر جھا، اسپرش شریواستواور دیگر نے اداکاری کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK