Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم’’ جاٹ‘‘ کے اداکار سنی دیول اور رندیپ ہوڈا کے خلاف ایف آئی آر درج

Updated: April 18, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

فلم’’ جاٹ‘‘ کے اداکار سنی دیول اور رندیپ ہوڈا کے خلاف چرچ کے متنازع منظر پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔شدید تنازعے کے درمیان، سنی دیول نے گوپی چند مالی نینی کی ہدایت کاری والی ایکشن فلم کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے۔

Actors Sunny Deol and Randeep Hooda from the film Jat. Photo: INN
فلم جاٹ کے اداکار سنی دیول اور رندیپ ہوڈا۔ تصویر: آئی این این

رپورٹ کے مطابق، فلم ’’جاٹ‘‘ کے ستاروں سنی دیول، رندیپ ہوڈا اور فلم سازوں کے خلاف عیسائی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں پولیس شکایت درج کرائی گئی ہے۔ جالندھر کے صدر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ فلم میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مصلوبیت سے ملتا جلتا ایک منظر دکھایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق،اس منظر میں ولن راناتھنگا (رندیپ ہوڈا) کو چرچ کے اندر ایک مصلوب کے نیچے کھڑا دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد والے منظر میں راناتھنگا چرچ میں تباہی مچاتا ہے۔ہدایت کار گوپی چند مالی نینی اور پروڈیوسر اومیش کمار بنسل، نونین یرنینی، روی شنکر وائی، اور ٹی جی وشوا پرساد کو بھی اس شکایت میں نامزد کیا گیا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: عیسائی برادری کی جانب سے سنی دیول کی فلم ’’جاٹ‘‘ پر پابندی کا مطالبہ

رپورٹ کے مطابق، ان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعہ۲۹۹؍ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ ہدایت کار، مصنف اور پروڈیوسر نے جان بوجھ کر یہ فلم گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے مقدس مہینے میں ریلیز کی تاکہ عیسائی برادری ناراض ہو اور پورے ملک میں فسادات پھوٹ پڑیں اور افراتفری پھیلے۔‘‘شکایت کنندہ نے فلم پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ میتھری مووی میکرز کی اس ایکشن فلم میں ونیت کمار سنگھ، ریجینا کاسنڈرا، سیامی کھیر اور سواروپا گھوش بھی شامل ہیں۔ یہ فلم۱۰؍ اپریل کو تھیٹرز میں ریلیز ہوئی تھی۔ انڈسٹری ڈیٹا ٹریکنگ پلیٹ فارم کے مطابق، فلم نے ریلیز کے بعد سے ہندوستان میں۵۰ء۶۱؍ کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا۔ اس شدید تنازعے کے درمیان، سنی دیول نے جمعرات کو ’’جاٹ‘‘ کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK