کرن جوہر کی پہلی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کا شمار بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں ہوتا ہے مگر جاوید اختر نے اس فلم کے نغمے لکھنے سے انکار کردیا تھا۔
EPAPER
Updated: October 07, 2024, 10:01 PM IST | Mumbai
کرن جوہر کی پہلی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کا شمار بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں ہوتا ہے مگر جاوید اختر نے اس فلم کے نغمے لکھنے سے انکار کردیا تھا۔
بالی ووڈ کے مشہور اسکرپٹ رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے کرن جوہر کی پہلی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں کام کرنے کا موقع اس لئے ٹھکرا دیا تھا کہ انہیں فلم کا یہ عنوان پسند نہیں تھا۔ کامیڈین سپن ورما کے یوٹیوب چینل پر ایک حالیہ گفتگو میں جاوید اختر نے اپنے فیصلے اور اس کے پیچھے کی دلیل پر کھل کر بات چیت کی اور اعتراف کیا کہ انہیں بعد میں اس کا پچھتاوا ہوا۔ جاوید اختر نے کہا ہے کہ ’’مَیں ۸۰ء کی دہائی کو ہندی سنیما کا تاریک ترین دور سمجھتا ہوں۔ اس وقت لوگ یا تو دوہرے معنی والے گانے لکھ رہے تھے یا بغیر کسی معنی کے گانے۔ میں نے ایسی فلموں سے گریز کیا جن میں کسی بھی طرح کے بیہودہ بول ہوں۔ اس اصول نے مجھے ایک کامیاب فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کو ٹھکرانے پر مجبور کر دیا۔ میں نے اس کیلئے پہلا گانا لکھا تھا لیکن جب کرن نے فلم کے عنوان کا فیصلہ کیا تو میں نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ میں نے سوچا، کچھ کچھ ہوتا ہے… کیا ہوتا ہے؟ مجھے اب اس پر افسوس ہے، لیکن اس وقت، میں نے انکار کر دیا تھا۔‘‘
when Javed Akhtar almost didn`t want to write the lyrics of Kuch Kuch Hota Hai but three them at the team 😆 #25YearsOfKKHH #kuchkuchhotahai@iamsrk @itsKajolD #SRKajol pic.twitter.com/zcKBHmX6Bd
— Daughter of SRKajol (@OfSrkajol) October 11, 2023
کرن جوہر نے اس سے قبل گولڈ ہاؤس یوٹیوب چینل پر ڈیزائنر پربال گرونگ کے ساتھ بات چیت میں جاوید اختر کے اس فیصلے کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جاوید صاحب نے بعد میں اپنی غلط فہمی کو تسلیم کیا۔ جاوید صاحب کو کچھ کچھ ہوتا ہے کے عنوان سے مسئلہ تھا۔ ہمارے درمیان تخلیقی اختلاف تھا، اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ `مجھے نہیں لگتا کہ میں اس فلم کے گانوں کے بول لکھ سکتا ہوں، اور یہ بات دوستانہ انداز میں کہی گئی تھی۔ میں نے انہیں بتایا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے، اور انہوں نے کہا، کرن، ہم کسی اور وقت کام کریں گے۔ لیکن جب فلم ریلیز ہوئی، انہوں نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ ’’وہ غلط تھے۔‘‘ اگرچہ انہوں نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں تعاون نہیں کیا، لیکن بعد میں دونوں نے کرن کی ۲۰۰۳ء کی کامیاب فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ میں ساتھ کام کیا۔
یہ بھی پڑھئے: انجلینا جولی کی ’’ونٹیج فیراری‘‘ پیرس میں نیلام ہوگی، قیمت ۵ء۷؍ کروڑ روپے تک
خیال رہے کہ ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔ اس کے نغمے اور موسیقی آج بھی لوگ گنگناتے ہیں۔ شاہ رخ خان، کاجول، اور رانی مکھرجی کی اداکاری والی اس فلم کا شمار بہترین بفلموں میں ہوتا ہے۔ اس کے نغموں کی ملک بھر میں ۸۰؍ لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئی تپیں۔ یہ اس سال کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا بالی ووڈ البم بن تھا۔