Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’جاز‘‘ کی ۵۰؍ ویں سالگرہ: اکیڈمی میوزیم میں فلم میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی نمائش کی جائے

Updated: April 12, 2025, 3:33 PM IST | Washigton

اسٹیون اسپلبرگ کی کلاسیک ایڈوینچرفلم ’’جاز‘‘ کی ۵۰ ؍ ویں سالگرہ کا جشن منانے کیلئے اکیڈمی آف موشن پکچرزنے بڑے پیمانے پر فلم کی نمائش کا اعلان کیا ہے۔

This film changed the course of American cinema. Photo: X
اس فلم نے امریکی سنیما کا رخ تبدیل کردیا تھا۔ تصویر: ایکس

۵۰؍ سال قبل اسٹیون اسپلبرگ کی کلاسیک ایڈوینچر فلم ’’جاز‘‘نے امریکی سنیما کو ہمیشہ کیلئے بدل کر رکھ دیا تھا۔ باکس آفس پر اس فلم نے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فلم کے اسٹائل اور کہانی بیان کرنے کے انداز نے متعدد نسلوں کے فلمسازوں کو متاثر کیا ہے۔ کوینٹن ٹیرنٹینو اس فلم سے اتنا متاثر ہوئے تھے کہ انہوں نے اسے اب تک کی بہترین فلم قرار دیا تھا۔ اسٹیون اسپلبرگ بھی اس فلم سے اتنے متاثر ہوئے تھے کہ وہ اس فلم کے تعلق سے ایک کتاب پر کام کر رہے ہیں۔ 

اکیڈمی آف موشن پکچرز بڑے پیمانے پر ’’جاز‘‘ کی نمائش کرے گا 
اب اکیڈمی میوزیم آف موشن پکچرز ’’جاز‘‘ کی ۵۰؍ ویں سالگرہ کے اعزاز میں بڑے پیمانے پر فلم کی نمائش کا اعلان کیا ہے۔ جیسا کہ اکیڈمی آف موشن پکچرز نے امسال آسکر کی تقریب اعلان کیا تھا کہ ’’جاز : دی ایگزی بشن‘‘ میں ۲۰۰؍سےزائد فن پاروں کی نمائش کی جائے گی جس میں فلم کے پروڈکشن ڈیزائنر کی جانب سے تصویری خاکہ، رائے شیلدر کا کوسٹیوم، انجینئر فرینک ورمسیر کی ڈیزائن کردہ شارک اور پنکھ جسے دیکھ کر کروڑوں فلم شائقین خوفزدہ ہوگئے تھے، بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جاٹ: شمالی ہند کے بعد جنوبی ہند میں سنی دیول کا ایکشن

یہ نہ صرف ’’جاز‘‘ کیلئے اب تک کی سب سے بڑی منظم نمائش ہے بلکہ یہ واحد فلم ہے جس کی نمائش اکیڈمی آف موشن پکچرز اتنے بڑے پیمانے پر کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK