بالی ووڈ کے مشہور اداکار جتیندر پیر کو ۸۳؍سال کے ہوگئے۔۷؍اپریل ۱۹۴۲ءکو ایک جوہری خاندان میںپیدا ہونے والے جتیندر کا بچپن سےہی فلموں کی جانب رجحان تھا اور وہ اداکار بنناچاہتے تھے۔
EPAPER
Updated: April 08, 2025, 10:32 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے مشہور اداکار جتیندر پیر کو ۸۳؍سال کے ہوگئے۔۷؍اپریل ۱۹۴۲ءکو ایک جوہری خاندان میںپیدا ہونے والے جتیندر کا بچپن سےہی فلموں کی جانب رجحان تھا اور وہ اداکار بنناچاہتے تھے۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکار جتیندر پیر کو ۸۳؍ سال کے ہوگئے۔ ۷؍اپریل ۱۹۴۲ء کو ایک جوہری خاندان میں پیدا ہونے والے جتیندرکا بچپن سےہی فلموں کی جانب رجحان تھا اور وہ اداکار بنناچاہتے تھے۔ وہ اکثر گھر سے بھاگ کر فلم دیکھنے جایا کرتے تھے۔ جتیندرنے اپنے سنیما کریئر کی شروعات ۱۹۵۹ءمیںریلیز ہونے والی فلم نورنگ سےکی جس میں انہیں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ تقریباً۵؍سال تک جتیندرفلم انڈسٹری میں اداکارکے طور پر کام حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔ ۱۹۶۴ءمیںانہیں شانتارام کی فلم گیت گایا پتھروں نے میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم کے بعدجتیندر اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔۱۹۶۷ءمیںجتیندرکی ایک اور سپرہٹ فلم فرض ریلیز ہوئی۔ روی کانت ناگائچ کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں جتیندر نے ڈانسنگ اسٹار کا کردار ادا کیا۔ اس فلم میں ان پر فلمایاگیا گانامست بہاروں کا میں عاشق شائقین اور سامعین کے درمیان بہت مقبول ہوا۔اس فلم کے بعدجتیندرکو’جمپنگ جیک‘کہنا شروع کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’لو اینڈ وار‘‘ میں رنبیر اور وکی کوشل،عالیہ بھٹ کیلئے جنگ کرتے نظر آئیں گے
فرض کی کامیابی کے بعد ڈانسنگ اسٹار کے طور پرجتیندرکی شبیہ بن گئی۔ اس فلم کے بعد پروڈیوسرز اور ہدایتکاروںنےبیشتر فلموں میں ان کی ڈانسنگ شبیہ کو اجاگرکیا۔پروڈیوسروں نے جتیندرکو ایک ایسے ہیرو کےطورپرپیش کیا جو رقص کرنے میں ماہر ہو۔ان فلموںمیں ہمجولی اور کارواں جیسی سپرہٹ فلمیں شامل ہیں۔اس دوران جتیندر نے جینے کی راہ، دو بھائی اور دھرتی کہےپکار کے جیسی فلموں میں ہلکے پھلکے کردار ادا کر کے اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔
۱۹۷۳ءمیںریلیز ہونے والی فلم جیسے کو تیسا کےہٹ ہونے کے بعد فلم انڈسٹری میں ان کے نام کےڈنکے بجنے لگے اور وہ ایک کے بعد ایک مشکل کردارادا کرتے ہوئے فلم انڈسٹری میں اپنا مقام بناتے گئے۔۷۰ءکی دہائی میں جتیندرپر یہ الزام لگنے لگاکہ وہ صرف ناچ گانےسےبھرپور رومانوی کردار ہی ادا کر سکتے ہیں۔ انہیں اس شبیہ سے نکالنے میں پروڈیوسر اور ہدایتکارگلزار نے مدد کی اور ان کے ساتھ پریچے،خوشبو اور کنارا جیسی فیملی فلمیں بنائیں ۔ ان فلموںمیںجتیندرکی سنجیدہ اداکاری دیکھ کر ناظرین حیران رہ گئے۔
جتیندرکے سنیما کریئر پر نظر ڈالنے پر یہ بات سامنے آتی ہے کہ وہ ملٹی اسٹارر فلموں کا اہم حصہ رہے ہیں۔فلم انڈسٹری کے رنگین پردے پر جتیندر اور ریکھاکی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔۸۰ءکی دہائی میں ان کی جوڑی سری دیوی اور جیا پردا کے ساتھ بھی کافی مقبول ہوئی۔ اپنی منفرد ڈانس اسٹائل کی وجہ سے اس جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ ۱۹۸۲ء سے ۱۹۸۷ءکےدرمیان جتیندر نے جنوبی ہندوستان کےفلم ساز ٹی راماراؤ،کے باپّیا، کے راگھووندرا راؤ وغیرہ کی فلموں میں بھی کام کیا۔۲۰۰۰ کی دہائی میں فلموں میں اچھا رول نہ ملنے پر انہوں نے فلموں میں کام کرنا کم کر دیا۔ اس دوران وہ اپنی بیٹی ایکتاکپور کو چھوٹے پردے پر پروڈیوسر کے طور پر مستحکم کرنے میں ان کے رہنما بنے رہے۔ان دنوں وہ اپنی بیٹی ایکتا کپور کو فلم پروڈکشن میں مددکر رہے ہیں۔