سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں رنبیر کپور اور وکی کوشل، عالیہ بھٹ کیلئے متصادم ہوں گے۔ یہ فلم ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: March 20, 2025, 3:33 PM IST | Mumbai
سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں رنبیر کپور اور وکی کوشل، عالیہ بھٹ کیلئے متصادم ہوں گے۔ یہ فلم ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔
سنجے لیلا بھنسالی اس وقت رنبیر کپور، وکی کوشل اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بالی ووڈ کی غالباً سب سے بڑی لو اسٹوری ’’لو اینڈ وار‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ خبروں کے مطابق یہ راج کپور کی مشہور فلم ’’سنگم‘‘ سے متاثر ہے۔ پنک ولا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس فلم میں رنبیر کپور اور وکی کوشل، عالیہ بھٹ کو حاصل کرنے کیلئے جنگ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ’’یہ ایک ایسی فلم ہے جو رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ذریعہ ادا کئے گئے دو مضبوط کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ یہ دونوں ہی غیر معمولی اداکار ہیں اور عالیہ بھٹ کے کردار کیلئے جنگ کریں گے۔ سنجے لیلا بھنسالی رنبیر اور وکی کے درمیان تصادم کے کچھ حصے شوٹ کرلئے ہیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: اداکارعامر خان بھی کاجول کے بڑے مداحوں میں شامل ہیں
واضح رہے کہ فلم میں رنبیر کپور منفی کردار میں جارح نظر آئیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ وکی اور رنبیر کے درمیان آگ اور پانی کی جنگ ہے۔ ایک جنگ کے پس منظر میں بنائی گئی ’’لو اینڈ وار‘‘ میں رنبیر کپور، وکی کوشل اور عالیہ بھٹ کے درمیان محبت کا تکون دکھایا جائے گا۔ یہ فلم ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔