جون ابراہم نے روہت شیٹی کے ساتھ فلم بنانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک ’’دھماکہ دار‘‘ فلم ہوگی۔ یاد رہے کہ جون ابراہم کی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘۱۴؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: March 22, 2025, 2:29 PM IST | Mumabi
جون ابراہم نے روہت شیٹی کے ساتھ فلم بنانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک ’’دھماکہ دار‘‘ فلم ہوگی۔ یاد رہے کہ جون ابراہم کی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘۱۴؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوئی تھی۔
جون ابراہم اور روہت شیٹی کے اشتراک سے بنی فلم کا بے صبری سے انتظارکیا جارہا ہے۔ تام، اس تعلق سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ جون ابراہم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نہ صرف یہ کہ فلمساز کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی ہےجبکہ اس پروجیکٹ کو’’دھماکہ دار‘‘ قرار دیا ہے۔ پنک ویلا سے اپنی گفتگو کے دوران جون ابراہم سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی روہت شیٹی کے ساتھ شراکت داری کریں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے اس تعلق سے بات چیت کی ہے۔ میں آپ سے جھوٹ نہیں بولوں گا۔ میں ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرتجسس ہوں اور ہم دونوں ایک ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اکثر اس تعلق سے بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی کچھ معنی خیز ہوگا۔ یہ بہترین پروجیکٹ ہوگا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: وِل اسمتھ کا پہلا میوزک البم ۲۸؍ مارچ کو ریلیز ہوگا
جون ابراہم نے یہ ذکر بھی کیا کہ ’’توقع ہے کہ فلم کا پلاٹ شائقین سے متعلقہ ہوگا۔ ہم جس پروجیکٹ کے تعلق سے بات چیت کر رہے ہیں وہ ’’دھماکہ دار‘‘ہوگا جسے دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔ یہ صرف اتنی بات نہیں ہے کہ دوافراد شراکت داری کر رہے ہیں جبکہ فلم کا موضوع بھی معنی رکھتا ہے اور یہ ناقابل یقین ہے۔‘‘ اپنے انٹرویو کے دوران انہوں نےشاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’’پٹھان‘‘ میں اپنے کردار جم پر مبنی پریکوئل کے تعلق سے بھی پرامیدی ظاہر کی۔ مزید برآں انہوں نے اپنی پسندیدہ کامیڈی فلموں جیسے ’’دیسی بوائز‘، ’’گرم‘‘ اور ’’مسالہ‘‘ کے سیکوئل کا بھی اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم ان دونوں فلموں کے سیکوئل بنانے کیلئے پرجوش ہیں۔میرے لئے اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا چھٹیوں پر جانے جیسا ہے۔ وہ ایک بہترین انسان ہیں اور ان کے ساتھ وقت کافی اچھا گزرتا ہے۔‘‘یاد رہے کہ حال ہی میں جون ابراہم کی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ریلیز ہوئی ہے۔