جان ابراہم کی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے پہلے ہفتے میں ۴۵ء۱۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۴؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: March 17, 2025, 4:06 PM IST | Mumabi
جان ابراہم کی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے پہلے ہفتے میں ۴۵ء۱۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۴؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوئی تھی۔
’’پٹھان‘‘ (۲۰۲۳ء) اور ’’ویدا‘‘(۲۰۲۴ء)کی کامیابی کے بعدجون ابراہم کی حالیہ فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ بغیر تشہیر اور خراب مارکینٹنگ کےساتھ ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن زیادہ کاروبارنہیں کیا تھا۔شیوم نائر کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کو فلم ناقدین اور شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا لیکن ریلیز کے پہلے دن فلم کے کاروبار نے فلمسازوں کو مایوس کیا کیونکہ یہ فلم ہولی کے دن ریلیز ہوئی تھی۔تاہم، جون ابراہم اور اس فلم سے متعلقہ دیگر افراد کیلئے یہ خوشی کی خبر ہے کہ فلم نے اپنی ریلیز کے ۲؍ دنوں بعد یعنی اتوار کو بہترین کاروبار کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’کرش ۴‘‘ ایک بار پھر تاخیر کا شکار، پروڈیوسر پروجیکٹ سے الگ ہوگئے
’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۰۳ء۴؍ کروڑ روپے جبکہ دوسرے دن ۶۸ء۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔تیسرے دن بھی جون ابراہم کی فلم نے دوسرے دن کے جیسا ہی کاروبار کیا تھا۔اس طرح اپنی ریلیزکے پہلے وی کینڈ (ہفتے کے آخر)میں فلم کا کاروبار ۴۵ء۱۳؍ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ اپنی ریلیز کے پہلے وکی کینڈ کے بزنس کے ساتھ ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے جون ابراہم کی پہلی فلم ’’ویدا‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس نے اپنی ریلیزکے پہلے وی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں ۴۵ء۱۳؍کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ جون ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹویٹر پرایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ فلم کم کاروبار سے ریلیز ہوئی تھی۔ اس نے اپنی ریلیز کے پہلے وکی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں بھی کم کاروبار کیا تھا حالانکہ اس کی ’’زبانی تشہیر‘‘کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے زیادہ کاروبار کرنا چاہئے تھا۔ تاہم، شہروں میں فلم نے بہترین کاروبار کیا۔فلم ناظرین کواپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہی ہے۔’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۰۳ء۴؍ کروڑ روپے، دوسرے دن ۶۸ء۴؍ کروڑروپے ، تیسرے دن یعنی اتوار کو ۷۴ء۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اس طرح فلم نے ریلیز کے پہلے وی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں ۴۵ء۱۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔‘‘
’’لویاپا‘‘ سے زیادہ کا کاروبار
جون ابراہم کی فلم نے خوشی کپور اور جنید خان کی فلم ’’لویاپا‘‘ (۴؍ کروڑ روپے)،کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ (۷۰ء۸؍ کروڑ روپے)، سونی سود کی فلم ’’فاتح‘‘ (۶ء ۸۶؍ کروڑ روپے)، ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر کی فلم ’’میرے ہسبنڈ کی بیوی‘‘ (۶۵ء۴؍ کروڑ روپے)اور امان دیوگن اور راشا تھڈانی کی فلم ’’آزاد‘‘ (۰۵ء۴؍ کروڑ روپے)سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔
نئی فلم ہونے کے باوجود ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ وی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں بہترین کاروبار کرنے والی فلموں میں سے ایک نہیں ثابت ہوئی۔ اس کے بجائے وکی کوشل کی فلم ’’چھاوا‘‘نے پانچویں ہفتے بھی باکس آفس پر بہترین کاروبار کیا ہے۔’’چھاوا‘‘نے ۲۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے اور ’’استری ۲‘‘ اور ’’پشپا ۲‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں وی کینڈ پر سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی فلم بن گئی ہے۔اس فلم نے ہندی میں۵۶۲ء ۳۸؍ کروڑ روپے جبکہ۶۱ء۱۳؍ کروڑ روپے کا اضافی کاروبار کیا ہے۔ اس طرح اس فلم نے۹۹ء۵۷۵؍ کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔