جان ابراہم اور رتیک روشن ہم جماعت طالب علم تھے۔ جان ابراہم نےاپنے ایک انٹرویو میں اپنے اسکول کے زمانے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’’رتیک روشن اسکول کے وقت سے ہی رقص میں بہت اچھے تھے۔ ہم ان کا رقص دیکھنے کیلئے جاتے تھے۔‘‘
EPAPER
Updated: March 25, 2025, 1:55 PM IST | Mumabi
جان ابراہم اور رتیک روشن ہم جماعت طالب علم تھے۔ جان ابراہم نےاپنے ایک انٹرویو میں اپنے اسکول کے زمانے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’’رتیک روشن اسکول کے وقت سے ہی رقص میں بہت اچھے تھے۔ ہم ان کا رقص دیکھنے کیلئے جاتے تھے۔‘‘
۱۴؍مارچ ۲۰۲۵ءکو جان ابراہم کی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کی ریلیز سے قبل وہ پنک ویلاکے ایک انٹرویو میں آئے تھے جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں خود کو درپیش مشکلات کے تعلق سےبات چیت کی تھی۔ انٹرویو کے دوران جون ابراہم نے بامبے اسکوٹش اسکول میں اپنے ہم جماعت رتیک روشن کےساتھ اپنے اسکول کے دنوں کے تعلق سے بھی بات چیت کی تھی۔ انہوں نے اپنی اسکول کے زمانے کی اپنی ایک پرانی تصویر کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’رتیک روشن بلاشبہ ایک بہترین رقاص ہیں۔ اسکول میں بھی وہ بریک ڈانسنگ میں اچھے تھے۔ اسکول میں ہماری ثقافتی سرگرمیاں بھی ہوتی تھیں اور ہم سب رتیک روشن کا رقص دیکھنے کیلئے جاتے تھے۔‘‘
رتیک روشن اور جان ابراہم اسکول کے زمانےمیں۔ تصویر: ایکس
رتیک روشن نے مزید بتایا کہ ’’میں دوپہر کے وقت باہر دھوپ میں فٹ بال کھیلتا تھا اور رتیک روشن رقص کرتے تھے۔‘‘ یاد رہے کہ رتیک روشن نے دھوم کی فلم سیریز میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔ اس سیریز کے بعد دونوں کے کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔ انہوں نے وائے آر ایف یونیورس کی فلم میں بھی علاحدہ علاحدہ کام کیا تھا۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: لکشیا نے ’’کِل‘‘ کے سیکوئل کا اشارہ دیا
یاد رہے کہ رتیک روشن نے فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی جو ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ فلم میں اداکاری کرنے سےقبل انہوں نے اپنے والد کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی کام کیا تھا۔اپنے تجربات کو یاد کرتے ہوئے رتیک روشن نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’شوٹ کے درمیان شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ٹیم نے کار سےسریسکا جانے کا فیصلہ کیاتھااور وعدہ کیا تھا کہ صبح تک واپس آجائیں گے۔ انہیں روکنے کیلئے میں کارکےبونیٹ پر کود گیاتھا۔ کال ٹائم ۶؍ بجے کا تھااور مجھے اس بات کی یقین دہانی کروانی تھی کہ میرے والد کا آج کا دن ضائع نہ جائے۔ اورایسا ہی ہوا۔‘‘کام کے محاذ پر رتیک روشن اپنی اگلی فلم’’وار۲‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس درمیان جون ابراہم کی فلم نے اب تک باکس آفس پر ۲۱؍ کروڑ روپے کاکاروبار کر لیا ہے۔