دی ہالی ووڈرپورٹر انڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں جان ابراہم نے ’’پٹھان‘‘ (۲۰۲۳ء)کےپریکوئل کااشارہ دیا ہے جو ان کے کرار ’’جم‘‘ پر مبنی ہوگا۔
EPAPER
Updated: February 25, 2025, 9:59 PM IST | Mumabi
دی ہالی ووڈرپورٹر انڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں جان ابراہم نے ’’پٹھان‘‘ (۲۰۲۳ء)کےپریکوئل کااشارہ دیا ہے جو ان کے کرار ’’جم‘‘ پر مبنی ہوگا۔
۲۰۲۳ء میں جان ابراہم شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’’پٹھان‘‘ میں نظرآئے تھے جس میں انہوں نے ویلن کا کردار ادا کیا تھا۔ ’’پٹھان‘‘ نے اپنی ریلیز کے بعد اس وقت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور ہندی سنیما کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن کر ابھری تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا لیکن مداحوں نے جون ابراہم کے ویلن کے کردار جم کو کافی پسند کیا تھا اور تب ایکشن فلم کے ویلن جم پر مبنی پریکوئل بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’پٹھان ۲‘‘ کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی
جون ابراہم نے پریکوئل کا اشارہ دیا
دی ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں اپنی اگلی فلم ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ کو پروموٹ کرتے ہوئے جون ابراہم نے تصدیق کی ہے کہ یش راج فلمز ’’پٹھان‘‘ میں ان کے کردار پر پٹھان کے پریکوئل پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر دلچسپی نہ ہو تو وہ بڑی فرینچائز کی فلم کیلئے بھی کام نہیں کرتے ہیں۔‘‘ جب ان سے ’’پٹھان‘‘ میں ان کے کردار کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فلم میں ویلن کے اپنے کردار کو ’’خاص‘‘ اور ’’بہترین‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے ’’دھوم‘‘، ’’نیویارک‘‘، ’’کابل ایکسپریس‘‘ اور پٹھان‘‘ میں آدتیہ چوپڑا کے ساتھ اپنے کام کے تجربات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ وہ (آدتیہ چوپڑا) مجھے اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں اور امید ہے کہ اس سے پہلے کہ وہ تلخ ہوجائیں ہم ’’جم‘‘ کے کردار پر مبنی پریکوئل پر کام کریں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل حامی اسٹاربکس کا بائیکاٹ، فروخت متاثر، ۱۱۰۰؍ عہدے ختم
قبل ازیں پنک ویلا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں سدھارتھ آنند نے بھی ’’پٹھان‘‘ میں جون ابراہم کے کردار ’’جم‘‘ پر ممکنہ پریکوئل بنانے کا اشارہ دیا تھا۔ سدھارتھ آنند نے کہا تھا کہ ’’ہم یہ بنائیں گے لیکن فی الوقت کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔مجھے لگتا ہے کہ ’’جم‘‘کا کردار پریکوئل بنانے کا وارنٹ ہے۔‘‘