• Fri, 29 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوکر۲؍ بری طرح فلاپ، کم و بیش ۱۶۰۰؍ کروڑ کا نقصان

Updated: October 15, 2024, 6:31 PM IST | Washington

۲۰۱۹ءکی فلم جوکر کا سیکویل جوکر ۲؍اسی سال ریلیز ہوا ہے۔ جوکر ۲؍ کو سامعین اور تنقید نگاروں کی جانب سےخراب ردعمل مل رہا ہے۔ یہ فلم فلاپ فلموں میں شمار کی جانے والی ہے۔ متعدد رپورٹس کے مطابق اس فلم کو کم و بیش ۱۶۰۰؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

Lady Gaga and Jaaquin Phoenix in Joker 2 Photo: INN
جوکر ۲؍ میں لیڈی گاگا اور جیکوئن فینکس۔ تصویر: آئی این این

۲۰۱۹ء میں امریکی فلم ساز ٹوڈ فلپس کی ہدایتکاری میں بنی سپرہیرو فلم ’’جوکر‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ فلم ایک ’‘’سپرویلن‘‘ کی کہانی پر مبنی تھی۔ امریکی اداکار جیکوئن فینکس نے اس فلم میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کا بجٹ ۶۵؍ ملین ڈالر تھا اور اس نے باکس آفس پر ۰۷۸ء۱؍ بلین ڈالر کی کمائی کی تھی۔ یہ فلم اپنی ریلیز کے بعد آر ریٹیڈ بلاک بسٹر فلموں کی فہرست میں شامل کی گئی تھی۔ ۵؍ سال بعد اس فلم کا سیکویل ’’جوکر۲؍‘ ریلیز ہوا ہے جسے تنقید نگاروں اور سامعین سے خراب ردعمل ملا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اب گوا میں واقع اجے دیوگن اور کاجول کا بنگلہ بھی کرائے پر لیا جاسکے گا

فلم کے سیکویل میں بھی جیکوئن فینکس کلاؤن پرنس آف گوتھم جبکہ لیڈی گاگا ہارلین ’’لی‘‘ کوئنزل عرف ہارلے کوئن کے کردار میں نظر آئی ہیں۔ فلم کے سیکویل کو ۲۰۰؍ ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس فلم نے صرف ۱۰۰؍ ملین ڈالر کی کمائی کی ہے۔ ورائٹی کے مطابق جوکر ۲؍ کو باکس آفس پر اپنے بجٹ تک پہنچے کیلئے مزید ۴۵۰؍ ملین ڈالر کی کمائی کی ضرورت ہے۔
وارنر بروس کےذرائع کے مطابق ’’اس فلم کو بنانے کیلئے مختص کی گئی رقم کی برابری کیلئے ۳۷۵؍ ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔ یہ فلم امریکہ کے باکس آفس پر ۶۵؍ ملین ڈالر کی کمائی کر پائے گی جبکہ عالمی باکس آفس پر یہ فلم ۲۱۰؍ تا ۲۱۵؍ ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی نہیں کر سکے گی۔ انسائیڈرکے اندازے کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ اس فلم کو ۱۵۰؍ ملین ڈالر (۱۲۰۰؍ کروڑ روپے) تا ۲۰۰؍ ملین ڈالر (۱۶۰۰؍ کروڑ )روپے کا نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کےشو’’فوجی‘‘ کا ۳۶؍ سال بعد سیکوئل بنے گا

یہ باکس آفس کی فلاپ فلموں میں سے ایک بننے جا رہی ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق اس فلم کو بڑے پیمانے پر ۲۰۰؍ ملین ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہےجبکہ دوسرے ذرائع کے مطابق یہ فلم ۱۲۵؍ملین ڈالر کا نقصان اٹھانے کے قریب ہے۔
اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وارنر بروس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’انسائیڈر‘‘ اور رائیول ایگزیکٹیوز‘‘ کی جانب سے لگائے گئے اندازے غلط ہیں اوراس طرح کے ریومرز کو حقیقت سمجھا جا رہا ہے۔ فلم نے امریکہ اوردیگر ممالک میں آمدنی حاصل کرنا جاری رکھی ہے۔ فلم کے سیکویل کے اتنے زیادہ بجٹ کے ہونے کی اہم وجہ اس کے۲؍ اداکاروں اور ہدایتکار کی فیس بھی ہے۔ مبینہ طور پرٹوڈ فلپس اور جیکوئنفینکس کو فلم کیلئے ۲۰؍ ملین ڈالر دیئے گئے ہیں جبکہ لیڈی گاگا نے اپنے کردار کیلئے ۱۲؍ ملین ڈالر فیس لی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK