• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ارشد وارثی نے جولی ایل ایل بی کے سیکوئل کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتائی

Updated: October 29, 2024, 9:12 PM IST | Mumbai

ارشد وارثی نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ ’’انہوں نے جولی ایل ایل بی کے سیکوئل میں اداکاری اس لئے نہیں کی تھی کیونکہ فلم کی اسکرپٹ اچھی نہیں تھی۔‘‘ خیال رہے کہ جولی ایل ایل بی ۳؍ میں اکشے کمار اور ارشد وارثی نظر آئیں گے۔ یہ فلم اپریل ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔

Jolly LLB 3. Photo: INN
جولی ایل ایل بی ۳؍۔ تصویر: آئی این این

معروف اداکار ارشد وارچی اور اکشے کمار فلم جولی ایل ایل بی ۳؍ کیلئے شراکت داری کریں گے۔ خیال رہے کہ ارشد وارثی اور اکشے کمار جولی ایل ایل بی ۳؍ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔فلم کے سیکوئل میں اکشے کمار نظر آئے تھے۔ جولی ایل ایل بی سیریز کی پہلی فلم ، جو ۲۰۱۳ء میں ریلیز ہوئی تھی اور ہٹ ہوئی تھی، میں ارشد وارثی کلیدی کردار میں نظر آئے تھے۔ ارشد وارثی نے بتایا کہ جولی ایل ایل بی کے سیکوئل میں انہوں نے اداکاری کیوں نہیں کی تھی اور فلم کا حصہ کیوں نہیں بنے تھے؟

یہ بھی پڑھئے: ونود مہرا، ہر کردار میں ڈھل جانے والے فنکار کے طور پر جانے جاتے ہیں

ارشد وارثی نے کیا کہا ؟
ارشد وارثی نے گفتگو کے درمیان بتایا کہ ’’مجھے فلم کی اسکرپٹ اچھی نہیں لگی تھی اسی لئے میں نے فلم میں اداکاری نہیں کی تھی۔ میں ایمانداری سے کہہ رہا ہوں۔ میں لالچی قسم کا بندہ نہیں ہوںکہ جھے جس فلم کی پیشکش کی جائے میں اس میں اداکاری کروں گا۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں نےفلم کے سیکوئل کیلئے اکشے کمار کا نام تجویز کیا تھا۔ مجھےلگتا ہے کہ فاکس اسٹار اسٹوڈیو س اس کردار کیلئے اکشے کمار کا نام چاہتے تھے اوراکشے کمار بھی یہی چاہتے تھے۔ میں فلم کی اسکرپٹ سے خوش نہیں تھا۔ اگر مجھے فلم کا حصہ بننا بھی پڑتا تو صرف اس لئے کہ اس کے ہدایتکار سبھاش کپور تھے۔ سبھاش کپور میرے اچھے دوست ہیں اور وہ اگروہ کہتے کہ یہ بدترین فلم ہے تب بھی میں اس کاحصہ بنتا۔ میں نے ہی انہیں یہ کہا تھا کہ فلم کے سیکوئل میں میرے بجائے اکشے کمار کو کاسٹ کیجئے۔ مجھے کاسٹ کریں گے تو ۵۰۰؍ افراد کا ہجوم فلم دیکھنے آئے گا لیکن اکشے کمار کو کاسٹ کریں گے تو ۵؍ ہزار افراد فلم دیکھنے آئیں گے۔ فلم اکشے کمار کی وجہ سے جس طرح ہٹ ہوئی میری موجودگی کی وجہ سے شاید اتنے اچھے طریقے سےہٹ نہیں ہوپاتی۔ ‘‘
خیال رہے کہ جولی ایل ایل بی ۳؍ میں سوربھ شکلا بھی اپنی اداکاری کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے دونوں فلموں میں جسٹس تریپاٹھی کا کردار ادا کیا تھا۔ جولی ایل ایل بی ۳؍ اگلے سال اپریل میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK