امیشا پٹیل نے اپنی پہلی فلم ’’کہونا پیار ہے‘‘ کی ری ریلیز کے درمیان ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کی کامیابی کے بعد مداح مجھے خون کے خط لکھتے تھے۔ وہ اپنے ہاتھوں پر آٹوگراف مانگتے تھے اورکہتے تھے کہ ’’ہم کبھی ہاتھ نہیں دھوئیں گے۔‘‘
EPAPER
Updated: January 14, 2025, 10:11 PM IST | Mumbai
امیشا پٹیل نے اپنی پہلی فلم ’’کہونا پیار ہے‘‘ کی ری ریلیز کے درمیان ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کی کامیابی کے بعد مداح مجھے خون کے خط لکھتے تھے۔ وہ اپنے ہاتھوں پر آٹوگراف مانگتے تھے اورکہتے تھے کہ ’’ہم کبھی ہاتھ نہیں دھوئیں گے۔‘‘
امیشا پٹیل نے اپنی پہلی فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔ آج فلم کو ۲۵؍ سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔ امیشا پٹیل نے بتایا کہ اس فلم کے بعد ان کی زندگی کس طرح تبدیل ہوئی تھی اور اس فلم سے انہیں کس طرح شہرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے وہ وقت یاد کیا جب مداح انہیں تحائف بھیجتے تھے اور خون کے خط کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے تھے۔ امیشا پٹیل نے نیوز ۱۸؍ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اس فلم کے بعد ان کی زندگی کس طرح تبدیل ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت لوگ میرے ساتھ تصویریں کھینچنا چاہتے تھے۔ وہ مجھے پھولوں کے گلدستے بھیجتے تھے جن کے ساتھ سندور اور ایک نوٹ ہوتا تھا جس پر لکھا ہوتا تھا ’’تم میری ہو۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: جنید نے ’’مہاراج‘‘ میں ویسا کام کیا جیسا میں نے اپنی پہلی فلم میں کیا تھا: عامر خان
امیشا پٹیل نے بتایا کہ بہت سے مداح اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے بہت کچھ کرتے تھے۔ وہ جہاں بھی جاتی تھیں لوگ ان کے آٹوگرافس اور تصاویر مانگتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’رتیک اورمیں نے پہلی مرتبہ کولکاتا، مغربی بنگال کے ایک اسٹیج پر لائیو پرفارم کیا تھا۔ لوگ چلارہے تھے ’’ایک مرتبہ اور۔‘‘ لوگ اپنے ہاتھوں پر آٹوگراف لینے کیلئے آتے ہیں۔ بہت سے مداح پیسوں اور بھگوان کی تصاویر پر آٹوگراف لیتے تھے۔ میں نے تب تک پیسوں پر کبھی دستخط نہیں کئے تھے اور نہ ہی کبھی بھگوان کی تصویروں پر دستخط کئے تھے۔ لیکن لوگ مجھے ہاتھ پر آٹوگراف دینے کو کہتے تھے اور یہ بولتے تھے کہ ’’ہم اپنے ہاتھ نہیں دھوئیں گے۔ اس طرح کا پاگل پن ہوتا ہے۔ مداح ہمیں خون کے خط لکھتے تھے۔ یہ واقعی پاگل پن ہے۔‘‘ اس درمیان امیشا پٹیل نے ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کی ری ریلیز کے درمیان اس کی اسکریننگ میں شرکت کی ہے۔ ’’کہو نا پیار ہے‘‘ میں امیشا پٹیل اور رتیک روشن کے علاوہ انوپم کھیر، اشیش ودیارتھی، ستیش شاہ، فریدہ جلال، موہنیش بہل اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔