Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کاجول کی فلم ’’ماں‘‘کا پوسٹر جاری، ۲۷؍جون ۲۰۲۵ء کو ریلیزہوگی

Updated: March 10, 2025, 8:55 PM IST | Mumabi

کاجول نے اپنی اگلی فلم ’’ماں‘‘ کا پوسٹر جاری کیا ہے۔ یہ فلم ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی جس میں کاجول نے کھیرن شرما کی ماں کا کردارادا کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کاجول اپنی اگلی فلم ’’ماں‘‘ میں کھیرن شرما کی والدہ کا کردار ادا کریں گی۔ یہ فلم ۲۷؍جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ کاجول نے اپنی فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے بعد کیپشن میں لکھا ہے ’’جہنم یہاں ہے، اسی لئے یہاں بھگوان بھی ہے۔ آپ کے قریبی سنیما گھروں میں یہ جنگ ۲۷؍جون ۲۰۲۵ءکو شروع ہوگی۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کاجول نے کھیرن کو اپنےسینے سے لگایا ہے۔ پوسٹرسے معلوم ہورہا ہے کہ اس فلم کو ’’اچھائی‘‘اور ’’برائی‘‘کے تھیم پر بنایا گیا ہے۔ فلمساز فلم میں ایک ایسی خاتون کی طاقت اور قوت ارادی کی کہانی بیان کرنے والے ہیں جو مشکل حالات میں ثابت قدم رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’موم‘‘ کے سیکوئل میں خوشی کپور سری دیوی کے کردار میں نظر آئیں گی:بونی کپور

کاجول کی اگلی فلم ’’ماں‘‘
کاجول کی فلم ’’ماں‘‘ کو اجے دیوگن،کمار منگت پاٹھک اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کا اسکرین پلے سائیون کوئیڈرس نے لکھا ہے۔ اس فلم کوجیواسٹوڈیو اور دیوگن فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔کاجول اور کھیرن کے علاوہ فلم میں سین گپتا اور رونیت بوس نے بھی اداکاری کی ہے۔ یہ فلم ہندی زبان کے علاوہ تمل، تیلگو اور بنگالی میں بھی ریلیزہوگی۔ ۵۱؍ سالہ کاجول پرتھوی راج سوکمارن اور ابراہیم علی خان کی فلم ’’سرزمین‘‘ میںنظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK