اتوار کو آئیفا کی سلور جبلی کی تقریب میں بونی کپور نے اعلان کیا ہے کہ سری دیوی کی فلم ’’موم‘‘ کے سیکوئل میں ان کی بیٹی خوشی کپور ان کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یاد رہےکہ سری دیوی کی اداکاری سے مزین فلم ’’موم‘‘ ۲۰۱۷ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: March 10, 2025, 8:10 PM IST | Mumabi
اتوار کو آئیفا کی سلور جبلی کی تقریب میں بونی کپور نے اعلان کیا ہے کہ سری دیوی کی فلم ’’موم‘‘ کے سیکوئل میں ان کی بیٹی خوشی کپور ان کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یاد رہےکہ سری دیوی کی اداکاری سے مزین فلم ’’موم‘‘ ۲۰۱۷ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
اتوارکو آئیفا کی سلور جبلی تقریب میں فلم پروڈیوسر بونی کپور نے سری دیوی کی آخری فلم ’’موم‘‘ کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے جس میں سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کلیدی کردار ادا کریں گی۔ گرین کارپیٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بونی کپور نے اپنی بیٹیوں خوشی کپوراور جھانوی کپور کیلئے محبت کا اظہار کیا کہ وہ مختلف فلم انڈسٹریز میں شہرت حاصل کرنے کیلئے اپنی والدہ کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ بونی کپور نے کہا کہ ’’میں نے ’’لویاپا‘‘،’’نادانیاں‘‘ اور’’دی آرچیز‘‘ دیکھی ہیں۔ میں ’’نو انٹری‘‘ کے بعد خوشی کپور کے ساتھ فلم بنانے کا سوچ رہا ہوں۔ یہ فلم خوشی کے ساتھ ہوگی۔ یہ فلم ’’موم ۲‘‘ بھی ہوسکتی ہے۔ خوشی کپور اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کی والدہ تمام زبانوں میں ایک ٹاپ اداکارہ تھیں۔ مجھے امید ہے کہ خوشی اور جھانوی کپور کو بھی اسی طرح کی کامیابیاں نصیب ہوں گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’نیویارک‘ کی شوٹنگ کے دوران پتہ چلا کہ کترینہ کو میری رنگت سے مسئلہ ہے: نیل نتن
’’موم‘‘ کا سیکوئل
یاد رہے کہ سری دیوی کی اداکاری سے مزین فلم ’’موم‘‘ ۲۰۱۷ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی ہدایتکاری روی ادئے وار نے کی تھی۔ فلم ’’موم‘‘میں ایک ایسی ماں کی کہانی بیان کی گئی تھی جو اپنی بیٹی کیلئے انصاف کی مانگ کرتی ہے۔ سری دیوی نے اس فلم میں بہترین اداکاری کی تھی۔ فلم ناقدین اور سامعین نے ان کی اداکاری کو سراہا تھا۔ ’’موم‘‘ سری دیوی کی اداکاری کی صلاحیتوں اور ان کی لگن کی عمدہ مثال ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: یرغمالوں کی رہائی کا مطالبہ، اسرائیلیوں کا احتجاج دوسرے دن میں داخل
’’نادانیاں‘‘
اس درمیان خوشی کپور نے کرن جوہر کی فلم ’’نادانیاں‘‘ میں اداکاری کی ہے جس میں وہ ابراہیم علی خان کے مدمقابل نظر آئی ہیں۔ اس فلم کو دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے ۔ اس فلم میںخوشی کپور اور ابراہیم علی خان کے علاوہ سنیل شیٹی، مہیما چودھری، دیا مرزا اور جگل ہنسراج وغیرہ نے اداکاری کی ہے۔