• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان کے مشورے سے زندگی کا بڑا فیصلہ واپس لیا: کاجول

Updated: October 20, 2024, 6:56 PM IST | Mumbai

انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک گفتگو میں بالی ووڈ اداکارہٍ کاجول نے بتایا کہ وہ اپنی تیسری فلم کے بعد اداکاری چھوڑنے کا ارادہ رکھتی تھیں، کیونکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر تھک گئی تھیں۔ بعد ازاں شاہ رخ خان نے انہیں اداکاری کی تکنیک سیکھنے کا مشورہ دیا تاکہ وہ اس فن سے لطف اندوز ہوسکیں۔

Shah Rukh Khan and Kajol. Photo: INN.
شاہ رخ خان اور کاجول۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے حال ہی میں اپنے فلمی کریئر کے ابتدائی دور کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک گفتگو میں کاجول نے بتایا کہ وہ اپنی تیسری فلم کے بعد اداکاری چھوڑنے کا ارادہ رکھتی تھیں، مسلسل جذباتی مناظر اور سخت محنت نے انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تھکا دیا تھا۔ کاجول نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی ماں سے کہا تھا‘بس! میں تھک گئی ہوں، میں مزید کام نہیں کر سکتی۔ ۱۸؍ سال کی عمر میں ہی میں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہوں۔ اس وقت انہوں نے ہلکی پھلکی فلموں میں کام کرنے کا ارادہ کیا اور اس دوران ’غنڈاراج‘ اور’ ہلچل ‘جیسی فلمیں سائن کیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’اگر اہل خانہ کا مکمل تعاون نہ ہوتو آپ فلم انڈسٹری میں نہیں رہ سکیں گے‘‘

اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ فلم بازیگر میں کام کرنے والے اداکار شاہ رخ خان نے انہیں ایک مشورہ دیا جس نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ تمہیں اداکاری سیکھنی ہوگی تاکہ تم اس فن سے لطف اندوز ہو سکو۔ کاجول کو ابتدا میں یہ بات سمجھ میں نہ آئی، لیکن بعد میں انہوں نے محسوس کیا کہ اداکاری کی تکنیک سیکھنا ضروری ہے۔ یہی تبدیلی ان کے کریئر کیلئے فائدہ مند ثابت ہوئی اور کاجول نے بالی ووڈ میں ایک کامیاب اور مضبوط مقام حاصل کیا۔ واضح رہے کہ کاجول اب اپنی آنے والی نیٹ فلکس تھرلر ’دو پتی‘ کی تیاری کر رہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ کریتی سینن نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ کاجول کی ایک اور فلم ’سرزمین‘ بھی ریلیز کیلئے تیار ہے جسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK