• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’کل ہو نہ ہو‘ ری ریلیز: شاہ رخ کی پرانی فلم کا باکس آفس بزنس نئی فلموں سے زیادہ

Updated: November 25, 2024, 8:23 PM IST | Mumbai

۱۵؍ نومبر کو ری ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی پرانی فلم ’’کل ہو نہ ہو‘‘ (۲۰۰۳ء) نے ۲۲؍ نومبر کو ریلیز ہونے والی نئی فلموں ؛ اجے دیوگن کی ’’نام‘‘ اور ابھیشیک بچن کی ’’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘‘ ، سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔

A scene from the film Kal Ho Na Ho. Photo: INN
فلم کل ہو نہ ہو کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

۲۲؍ نومبر کو شاہ رخ خان اور سلمان خان کی اداکاری سے سجی ۱۹۹۵ء کی فلم ’’کرن ارجن‘‘ سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی اجے دیوگن کی دو دہائیوں سے زیادہ تاخیر کا شکار فلم ’’نام‘‘ اور ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘‘ بھی ریلیز ہوئی۔ ۱۵؍ نومبر کو شاہ رخ خان کی ’’کل ہو نہ ہو‘‘ بھی ری ریلیز ہوئی تھی جو اَب بھی تھیٹروں میں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’کل ہو نہ ہو‘‘ ری ریلیز کے دوسرے ہفتے کے آخر میں ’’کرن ارجن‘‘، ’’نام‘‘ اور ’’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘‘ کو باکس آفس پر شکست دے کر فاتح بن گئی ہے۔ نکھل اڈوانی کی ہدایت کاری میں فلم نے ریلیز کے ۱۰؍ دنوں میں ۱۵ء۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان، سیف علی خان اور پریتی زنٹا کی اس فلم کو محدود پیمانے پر ری ریلیز کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لو اینڈ وار‘‘ میں شاہ رخ خان کا کیمیو ہوگا

اس کے مقابلے میں ’’کرن ارجن‘‘ کی ری ریلیز ہندوستان میں ایک ہزار سے زائد اسکرین میں ریلیز ہوئی تھی جس نے ابتدائی ویک اینڈ میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ دوسری جانب، انیس بزمی کی ہدایت کاری میں اجے دیوگن کی طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ’’نام‘‘ نے ابتدائی ویک اینڈ میں صرف ۷۲؍ لاکھ روپے کمائے۔ جہاں تک اس ہفتے کی نئی ریلیز کی بات ہے، ابھیشیک بچن کی ’’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘‘، جسے شوجیت سرکار نے ڈائریکٹ کیا ہے، کو بہت سے لوگوں نے اسے جونیئر بچن کے کریئر کی بہترین کارکردگی والی فلم قرار دیا ہے، لیکن ناظرین اسے تھیٹروں میں دیکھنے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ نئی فلم نے اپنے ابتدائی ویک اینڈ میں بمشکل ایک کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اللو ارجن کی ’’پشپا: دی رائز‘‘ کی بھی ری ریلیز ہوئی ہے جس نے صرف ۷۰؍ لاکھ روپے کمائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK