• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لو اینڈ وار‘‘ میں شاہ رخ خان کا کیمیو ہوگا

Updated: November 23, 2024, 7:44 PM IST | Mumbai

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’لو اینڈ وار‘‘ میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان مہمان اداکار کے طور پر نظر اائیں گے۔

Sanjay Leela Bhansali and Shah Rukh Khan. Photo: X
سنجے لیلا بھنسالی اور شاہ رخ خان۔ تصویر: ایکس

رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ’’لو اینڈ وار‘‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور جلد ہی سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں! باکس آفس ورلڈ وائیڈ کی تازہ ترین پیش رفت کے مطابق، ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک خصوصی کیمیو ڈیزائن کر رہے ہیں۔ ویب سائٹ نے کہا کہ ’’ہمیں خصوصی طور پر معلوم ہوا ہے کہ شاہ رخ خان اس انتہائی منتظر فلم میں ایک شاندار کیمیو کر سکتے ہیں۔ ہمارے ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ ایس آر کے نے حال ہی میں اسپیشل سیکونس پر بات کرنے کیلئے بھنسالی کے ساتھ خاموشی سے ملاقات کی تھی۔ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو، شاہ رخ جنوری ۲۰۲۵ء میں اپنے حصے کی شوٹنگ کریں گے۔ کہا جاتا ہے کہ ان کا کردار فلم کے دوسرے حصے میں نظر آئے گا جس میں وہ رنبیر کپور کے کردار کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایشوریہ رائے نے بیٹی آرادھیا کی سالگرہ کی تصاویر شیئرکیں

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’رنبیر کپور نے سب سے پہلے فلم کی شوٹنگ شروع کی، جس کے فوراً بعد عالیہ بھٹ اور وکی کوشل بھی شامل ہوئے۔ فلم کی تیاری زوروں پر ہے، اور بھنسالی اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ ایک شاندار فلم ہو۔ فلم میں شاہ رخ خان کاکیمیو اہم ثابت ہو سکتا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی اور شاہ رخ خان ’’دیوداس ‘‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ شاہ رخ خان، رنبیر کپور کی ’’اے دل ہے مشکل‘‘ اور ’’برہماستر‘‘ میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔ شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ کے ساتھ ’’ڈیئر زندگی‘‘ میں تھے جبکہ وکی کوشل کے ساتھ انہوں نے کوئی فلم یا سین نہیں کیا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لو اینڈ وار‘‘ ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK