• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ ۱۵؍نومبر کو ری ریلیز ہوگی

Updated: November 12, 2024, 5:16 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی اداکاری سے سجی فلم ’’کل ہو ناہو‘‘ ۱۵؍ نومبر ۲۰۲۴ءکو ری ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۲۰۰۳ء کو ریلیزہوئی تھی اور باکس آفس پر کامیاب کاروبار کیا تھا۔

Shah Rukh Khan`s performance in Kal Ho Naho was embellished. Photo: INN
کل ہو ناہو میں شاہ رخ خان کی اداکاری کو سجایا گیا تھا۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی اداکاری سے سجی ہوئی فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ ری ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس فلم کاشمار ۲۰؍ کی دہائی کی مشہور فلموں میں کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں آج دھرما پروڈکشن نے اپنےانسٹاگرام پر فلم کی ری ریلیز کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم ۱۵؍ نومبر ۲۰۲۴ءکو ری ریلیز کی جائے گی۔ دھرما پروڈکشن نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’لال اب سب کے دل کا حال ہے، ہونے والا کمال ہے۔ فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ ۱۵؍ نومبر ۲۰۲۴ءکو ری ریلیز کی جائے گی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی: ممبئی پولیس نے چھتیس گڑھ سے وکیل کو گرفتار کیا

سوشل میڈیا کے ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’فلم کو دوبارہ دیکھنے کا انتظار نہیں ہورہا ہے۔‘‘‘دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’یہ ہندی سنیما کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری کےف رائض نکھیل ایڈوانی نے انجام دیئے ہیں۔ یہ فلم اپنی اداکاری، مکالمہ نگاری اور نغموں کی وجہ سے کافی مشہور ہوئی تھی۔ یہ ۲۰۰۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سیف علی خان اورجیا بچن نے بھی اداکاری کی تھی۔ خیال رہے کہ یہ فلم نینا کیتھرین کپور (پریتی زنٹا) نامی ایک لڑکی کی کہانی کے اردگرد گھومتی ہے جو نیویارک، امریکہ میں ایم بی اے کی طالبہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK