• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی: ممبئی پولیس نے چھتیس گڑھ سے وکیل کو گرفتار کیا

Updated: November 12, 2024, 3:01 PM IST | Mumbai

ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے معاملے میں رائے پور، چھتیس گڑھ سے ایک وکیل کو حراست میں لیا ہے۔خیال رہے کہ جمعرات کو شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔

Shah Rukh Khan Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

پولیس حکام نے کہا ہے کہ ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے تعلق سے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے ایک وکیل کو حراست میں لیا ہے۔ ۷؍ نومبر کوممبئی پولیس تفتیش کیلئے رائے پور گئی تھی اور انہوں نے فیضان خان، جو پیشے سے وکیل ہیں، کو جانچ پڑتال کیلئے حراست میں لیا تھا۔اس ضمن میں رائے پور کے سینئر سپریٹنڈینٹ آف پولیس سنتوش سنگھ نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ ’’ممبئی پولیس نے صبح میں رائے پور میں اپنے ہم منصبوں کو اطلاع دی ہے کہ انہوں نے شاہ رخ کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کے معاملے میں تفتیش کے دوران پانڈری پولیس اسٹیشن کی حدود سے فیضان خان کو حراست میں لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۹۰ء کی دہائی میں ڈبل رول کا سین محض۴؍ منٹ میں مکمل کرنا ہوتا تھا

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ’’ابتدائی تفتیش کے طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ فون کال فیضان خان کے نام پر رجسٹرڈ نمبر سے کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران وکیل نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کا فون چوری ہوگیا تھا اور انہوں نے ۲؍ نومبر ۲۰۲۴يء کو اس معاملے میں خمردیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کروائی ہے۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے علاوہ سلمان خان اور متھن چکرورتی کو لارنس بشنوئی کو بھی دھمکی آمیز فون کال موصول ہوا ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK