• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ جون ۲۰۲۵ءمیں شروع ہوسکتی ہے؟

Updated: January 22, 2025, 6:19 PM IST | Mumbai

ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پربھاس اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’’کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی‘‘ کی شوٹنگ جون۲۰۲۵ء میں شروع ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ’’کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی‘‘ ۲۰۲۴ء میں ہندوستانی سنیما کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی‘‘ ۲۰۲۴ء میں ہندوستانی سنیما کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔فلم کے کامیاب ہونے کے اس کے سیکوئل کے تعلق سے چہ میگوئیاں جاری تھیں۔ ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’فلم کے دوسرے حصے کی شوٹنگ جلدہی شروع ہوسکتی ہے۔‘‘ مانوبالا وجئے بالن کے ذریعے ایکس پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ’’فلم کے سیکوئل کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ تاہم، فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ جون ۲۰۲۵ءمیں شروع ہوسکتی ہے۔ یہ صرف قیاس آرائی ہے جبکہ سرکاری اطلاعات فلمسازوں کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: تاپسی پنو نے ’’گندھاری‘‘ کے دوسرے مرحلے کی شوٹنگ شروع کی

یاد رہے کہ حال ہی میں فلم پروڈیوسر اشوینی دت نے تفصیلات جاری کی تھیں کہ ’’فلم کے سیکوئل میں فلم کے تین اہم کرداروں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں پربھاس، کمل ہاسن اور امیتابھ بچن شامل ہیں۔‘‘ گلٹے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں پروڈیوسر نےنشاندہی کی ہے کہ ’’کمل ہاسن کے کردار کو فلم کے پہلے پارٹ کے مقابلے میں سیکوئل میں زیادہ جگہ دی جائے گی۔ مزید برآں یہ کہ کمل ہاسن اور پربھاس کے مشترکہ مناظر کافی دلچسپ ہوں گے۔ امیتابھ بچن اور دپیکا پڈوکون بھی فلم میں اہم کردار ادا کریں گے، وہ اپنے کردار کو دہرائیں گے۔‘‘

کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی
’’کالکی ۲۸۹۸؍اے ڈی‘‘کی ہدایتکاری کے فرائض ناگ اشوین نے انجام دیئے ہیں۔ یہ ایک سائنس فکشن فلم ہے جس میں پربھاس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم ہندوعقیدے پر مبنی ہے جس میں بھگوان وشنو کے دسویں اوتار ’’کالکی‘‘ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK