Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کے اپنے کردار پر فلم بنانا پسند کروں گی: کالکی کوچلین

Updated: April 23, 2025, 9:34 PM IST | Mumbai

کالکی کوچلین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں زویا اخترکی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ میں اپنے کردار ’’نتاشا‘‘ پر مبنی فلم بنانے کے تعلق سے دلچسپی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ’’زیڈ این ایم ڈی‘‘ ۲۰۱۱ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

Kalki Koechlin played the role of Natasha in Zindagi Na Milegi Bhabar. Photo: INN
زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں کالکی کوچلین نے نتاشا کا کردار نبھایا تھا۔ تصویر: آئی این این

رتیک روشن، ابھے دیول اور فرحان اخترکی اداکاری سے مزین فلم ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ باکس آفس پر ہٹ ہوئی تھی۔ یہ ۲۰۱۱ء میں ریلیز ہونے والی ایک روڈ کامیڈی ڈراما فلم تھی۔ اس فلم میں کالکی کوچلین نے نتاشا ارورا کاکردار نبھایا تھا۔ حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران کالکی کوچلین نے فلم کے تعلق سے اپنی پسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ’’میں زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں اپنے کردار پر ایک فلم بنانا پسند کروں گی۔‘‘  آئی اے این ایس نے گفتگو کے دوران کالکی کوچیلن سے سوال کیا گیا کہ ’’کیا وہ یہ مانتی ہیں کہ فلم میں ان کا کردار ایک حساس اور ہمدرد کردارتھا؟‘‘ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’جی ہاں میں یہ مانتی ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں نتاشا کے بارے میں ایک فلم بنانا پسند کروں گی۔ میں حیران ہوں کہ اس کا کیا ہوگا؟‘‘

فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کی اداکارہ نے کہا کہ ’’میں اپنے کردارکی ذہنی صحت کی بہتری پر توجہ دوں گی اور کسی ایسے شخص کو تلاش کروں گی جو واقعی اس کا خیال کرتا ہے۔‘‘ گفتگو کے دوران ان سے ’’زیڈ این ایم ڈی‘‘ کے سیکوئل کے بارے میں بھی سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’نہ ہی میں  نے اس کے بارے میں کچھ سنا ہے اور نہ ہی اب تک انہیں اسکرپٹ موصول ہوئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سہگل نے مختصر سی زندگی میں ہی کئی عمدہ گیت گائے

یاد رہے کہ ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ (زیڈ این ایم ڈی) زیادہ پسند کی جانے والی بالی ووڈ فلموں میں سے ایک ہے۔ کافی عرصے سے مداح اس فلم کا سیکوئل بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ قبل ازیں رتیک روشن، فرحان اختراور ابھے دیول نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں وہ کیفے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا ’’زویا اختر کیا آپ کو علامتیں نظر آرہی ہیں؟‘‘ اس پوسٹ نے فلم کے سیکوئل کے تعلق سے قیاس آرائیوں کو بڑھاوا دیا تھا۔ بعد ازیں ’’۱۲۰؍ بہادر‘‘ کی ہدایتکارہ نے یہ تصدیق کی تھی کہ ’’اس ویڈیو میں صرف وہ تینوں ایک ساتھ بیٹھے ہوئے لطف اندوز ہورہے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ اس ویڈیو کا مقصد سیکوئل کا اشارہ دینا ہرگزنہ تھا۔ یاد رہے کہ ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کی ہدایتکاری زویا اختر نے کی تھی جبکہ اس میں کترینہ کیف، نصیر الدین شاہ، دیپتی نول، رتیک روشن اور دیگر نے اداکاری کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK