• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’کوئین‘ کے بعد ’زیرو‘ جیسی کئی بڑی فلموں کی پیشکش ہوئی: کنگنا رناوت کا دعویٰ

Updated: September 01, 2024, 12:19 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’’آپ کی عدالت‘‘ میں کنگنا رناوت نے بتایا کہ ۲۰۰۶ء میں انہیں کام نہیں مل رہا تھا۔ تاہم، ۲۰۱۴ء میں ’’کوئین‘‘ کی کامیابی کے بعد انہیں کئی بڑی فلموں کی پیشکش ہوئی جس میں شاہ رخ خان کی ’’زیرو‘‘، سلمان خان کی ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ ، اکشے کمار کی ’’سنگھ اِز بلنگ‘‘ اور رنبیر کپور کی ’’سنجو‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Kangana Ranaut. Photo: INN
کنگنا رناوت۔ تصویر : آئی این این

کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ (۲۰۱۸ء) اور اکشے کمار کی فلم ’’سنگھ از بلنگ‘‘ (۲۰۱۵ء) کی پیشکش ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عامر خان اور سلمان خان نے بھی انہیں اپنی فلموں میں مرکزی کردار کی پیشکش کی تھی۔ لیکن انہوں نے سبھی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ پچھلی دہائی کی چند بڑی فلموں کیلئے انہیں بطور ہیروئن سائن کرنے پر غور کیا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہیں جو عام طور پر کوئی نہیں کرتا، جیسے ’’ایمرجنسی‘‘ میں اندرا گاندھی کا کردار۔
’’آپ کی عدالت‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ ’’سلمان نے مجھے ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور شاہ رخ نے ’’زیرو‘‘ میں کردار کی پیشکش کی تھی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی اکشے کمار کی کسی فلم کو ٹھکرا یا ہے تو انہوں نے کہا کہ ”اکشے کمار مجھے ’’سنگھ از بلنگ‘‘ میں کردار کی پیشکش کر رہے تھے۔ ایک خاتون اداکار کے طور پر، میں نے انڈسٹری میں اپنی شناخت اور وجود بنایا ہے۔ کوئی بھی ایک معمر خاتون پر فلم نہیں بنانا چاہتا، جو تین مرتبہ ہماری وزیر اعظم (اندرا گاندھی) رہ چکی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: زندگی میں ایک اہم شخص نے میری گلوکاری پر تنقید کی تھی: انجلینا جولی

کنگنا نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ کام حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرتی تھیں۔ تاہم، ’’کوئین‘‘ کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔ جب انہیں کرداروں کی پیشکش ہوتی تھیں تو وہ سبھی فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’۲۰۰۶ء میں مَیں کام پانے کیلئے جدوجہد کررہی تھی، اور اس وقت کسی نے مجھے کام نہیں دیا۔ ۲۰۱۴ء میں جب ’’کوئین‘‘ ریلیز اور کامیاب ہوئی تو مجھے بہت سے آفرز ملنے لگے۔ اس وقت میں نے محسوس کیا کہ مجھے ایک منفرد موقع ملا ہے۔ وجینتی مالا اور سری دیوی بھی اپنے طور پر فلمیں کرتی تھیں۔ کیا عامر خان مجھے بہترین پرفارمنس کا موقع دیں گے؟ سلمان خان ایک بہت بڑا نام ہے۔ وہ انڈسٹری کی بااثر شخصیت ہیں۔ سلمان میرے اچھے دوست ہیں اور عامر ایک اچھے انسان ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ اس سے قبل کنگنا نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کی پیشکش ہوئی تھی۔ انہیں مبینہ طور پر فلم میں صحافی کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی، جسے بالآخر انوشکا شرما نے نبھایا تھا۔ دریں اثنا، کنگنا کی آنے والی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ ۶؍ ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK