• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ نے ابھیشیک کپور کی فلم ’’آزاد‘‘کو پچھاڑ دیا

Updated: January 24, 2025, 6:34 PM IST | Mumbai

کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے ۴۰ء۱۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے اور ابھیشیک کپور کی فلم ’’آزاد‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ایک ہفتے میں صرف ۷۷ء۶؍کروڑروپے کما سکی ہے۔

Kangana Ranaut`s film beat Abhishek Kapoor`s film. Photo: INN
کنگنا رناؤت کی فلم نے ابھیشیک کپور کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تصویر: آئی این این

ساکنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کو مقامی باکس آفس پر ایک ہفتہ مکمل ہوگیا ہے۔ اس فلم نے ایک ہفتے میں ۴۰ ء ۱۴؍ کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کیا ہے اور ابھیشیک کپور کی فلم ’’آزاد‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے اسی دورانیے میں ۷۷ ء ۶؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ ’’ایمرجنسی‘‘ نے ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۴ء کو اپنی ریلیز کے پہلے دن ۵ ء ۲؍ کروڑ روپے، سنیچر کو ۶ء۳؍ کروڑ روپے اور اتوار کو ۲۵ء۴؍ کروڑ روپے کا کاوربار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ : محمودابودلفہ اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں،ان کیلئے قبریں بنانے کے خواہشمند

پیر کو کنگنا رناؤت کی ہدایتکاری میں بنی فلم کے کلیکشن میں گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ پیر کو فلم نے ایک کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جبکہ منگل، بدھ اور جمعرات کو بھی اتنا ہی کاروبار کیا تھا۔‘‘ ساکنک کی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’جمعرات کو ہندی زبان میں سنیما گھروں میں فلم کی ۶۶ء۶؍ فیصد سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔‘‘

مانیکارنیکا اور زی اسٹوڈیو کے ذریعے پروڈیوس کی گئی اس فلم میں کنگنا رناؤت کے علاوہ انوپم کھیر، شریاس تلپڈے اور مہیما چودھری نے بھی ادکاری کی ہے۔ یہ فلم ملک کی سابق وزیر اعظم اندراگاندھی اور ایمرجنسی کے تاریخی دورپر مبنی ہے۔ باکس آفس پر اپنے خراب کاروبار کے باوجود ایمرجنسی نے ابھیشیک کپور کی فلم ’’آزاد‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے ذریعے اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن اور روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی نے اپنے کریئر کی شروعات کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: تاریخ کی کتابوں میں تصحیح اور تبدیلی کی ضرورت ہے: اکشے کمار

ابھیشیک کپور کی فلم ’’آزاد‘‘ نے کتنا کاروبار کیا
ابھیشیک کپور کی فلم ’’آزاد‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۵ء۱؍ کروڑ روپے جبکہ دوسرے دن ۳ء۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اتوارکو فلم کے کلیکشن میں گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ اتوارکو فلم نے ۷۵ء۱؍ کروڑروپے کی کمائی کی تھی لیکن پیر کو فلم کے کلیکشن میں تھوڑی سی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ پیر کو فلم نے ۵۳ء۰؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ منگل تا جمعرات فلم نے ۵۷ء۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ ’’آزاد‘‘ کو رونی اسکریو والا اور پرگیا کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم ایک لڑکے اور اس کے گھوڑے کی زندگی کے اطراف گھومتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK