کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی نے آزاد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرونا کے بعد ان کی سب سے بڑی فلم بن گئی،فلم آزاد کے ذریعےاجے دیوگن کے بھتیجے، امان دیوگن اور روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی نے بالی ووڈ سفر کا آغاز کیا۔
EPAPER
Updated: January 18, 2025, 10:07 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی نے آزاد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرونا کے بعد ان کی سب سے بڑی فلم بن گئی،فلم آزاد کے ذریعےاجے دیوگن کے بھتیجے، امان دیوگن اور روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی نے بالی ووڈ سفر کا آغاز کیا۔
انڈسٹری ڈیٹا ٹریکنگ پورٹل ساکنلک کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم ایمر جنسی کرونا کے بعد ان کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی ہے۔ اس فلم نے ’’ آزاد ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔جو ایک پیریڈ ڈرامہ ہے،اس کے ذریعے روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اور اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن نے اپنے بالی ووڈ سفر کا آغاز کیا۔پورٹل کے مطابق ایمرجنسی، جو وزیر اعظم اندرا گاندھی کےدور میں ہندوستان میں۲۱؍ ماہ کے طویل ہنگامی دور کی عکاسی کرتی ہے، نے اپنے افتتاحی دن ۲؍ کروڑ ۳۵؍ لاکھ روپے کمائے۔اس ہلکی پھلکی ابتداء کے باوجود ایمرجنسی کرونا کے بعد کنگنا کی سب سے بڑی ابتداء کرنے والی فلم بن گئی ہے۔جبکہ ان کی گزشتہ فلم ’’ تیجس‘‘ نے ابتداء میں محض ایک کروڑ ۲۵؍ لاکھ کا کاروبار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: پرینکا چوپڑہ نے ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کی تصدیق کی، انسٹاگرام پوسٹ میں اشارہ
اس فلم میں کنگنا نے سابق ہندوستانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ اس میں ملند سومن نے فیلڈ مارشل ’ مانک شاہ‘ کا ، انوپم کھیر نے’ جے پرکاش نارائن‘ کا اور شریاس تلپڑے نے اٹل بہاری واجپئی کا کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی تازہ ترین فلم،آزاد کا باکس آفس پر ایمرجنسی کے ساتھ ٹکراؤ ہوا۔ ’ آزاد ‘ اپنے پہلے دن صرف ڈیڑھ کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔ یہ ابھیشیک کپور کی پہلے دن سب سے کم کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل ’’ کائی پوچے‘‘ نے ساڑھے چار کروڑ روپئے، کیدار ناتھ نے چھ کروڑ اسی لاکھ کا کاروبار کیا تھا۔کپور کی ہدایت میں بننے والی ان کی گزشتہ فلم ’’ چنڈی گڑھ کرے عاشقی‘‘ جس میں آیوشمان کھرانہ نے اداکاری کی تھی نے پہلے دن ساڑھے تین کروڑ روپئے کمائے تھے۔
دریں اثناء اللو ارجن کی پشپا ۲؍ نئی ریلیز کے باوجود ۴۴؍ ویں دن باکس آفس پر بنی رہی۔ ۲۰؍ منٹ کی اضافی فوٹیج کے ساتھ ریلیز ہوئی ۔ اس فلم نے جمعہ کو دوبارہ ریلیز کے باجود ایک کروڑ کا کاروبار کیا۔جس کے بعد اس کی کل کمائی ۱؍ ہزار ۲؍ سو ۲۵؍ کروڑ ۷۰؍ لاکھ ہو گئی ہے۔