• Mon, 18 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کو منظوری، ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

Updated: November 18, 2024, 7:18 PM IST | Mumbai

سی بی ایف سی نے کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘کو ریلیزکی منظوری دے دی ہے اور یہ فلم ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ اعلان فلم کو سرٹیفکیٹ ملنے کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

Emergency poster. Photo: INN
ایمرجنسی کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

کنگنارناؤت نے اعلان کای ہے کہ ان کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ءکو ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہے کہ یہ اعلان فلم کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن سےسینسر سرٹیفکیٹ ملنے کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ ایمرجنسی جس کی اسکرپٹ کنگنا رناؤت نے لکھی ہے ۔ انہوں نے فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے اور کی ہدایتکاری کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۶؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن فلم کے سرٹیفکیٹ کو منظوری نہ ملنے کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں اتنی تاخیر ہوئی تھی، کنگنا رناؤت ، جنہوں نے فلم میں اندراگاندھی کا کردار ادا کیا ہے، نے انسٹاگرام پرفلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء، دنیا کی طاقتور ترین خاتون کی کہانی۔ ایمرجنسی ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

گزشتہ ماہ، ایمرجنسی کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کے ذریعے سینسر سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا۔ این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شریاس پلپڑے ، جنہوں نے فلم میں اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کیاہے، نےکہا کہ ’’بطور اداکارآپ کیلئے یہ افسوس کی بات ہوتی ہے کہ سینسر بورڈ کے ذریعے منظوری ملنے کے بعد، فلم کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد اور فلم کا پروموشن شروع ہونے کے بعد فلم کی ریلیزمیں تاخیر ہوتی ہے۔ لوگ فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے تھے، ہم فلم کی ریلیز کا انتظارکر رہے تھے لیکن متعدد وجوہات کی وجہ سے فلم کی ریلیزمیں تاخیرہوئی تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اینی ہیتھوے اور زینڈایا، کرسٹوفر نولن کی نئی فلم میں نظر آئیں گی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اکثر وجوہات اور چیزیں آپ کے قابو میں نہیں ہوتیں۔ اب ہمیں سی بی ایف سی کی جانب سے حتمی منظوری مل گئی ہے اسی لئے میں بہت خوش ہوں۔ بطور اداکار مجھے خوشی ہے کہ ہماری فلم کو ریلیز کیلئے گرین سگنل مل چکا ہے۔‘‘
اس فلم کے تعلق سے متعدد تنازعات تھے کیونکہ یہ اندراگاندھی ،ایمرجنسی اور اپنے باڈی گارڈز کے ذریعے اندراگاندھی کے قتل پر بنائی گئی تھی۔ گزشتہ ماہ بامبے ہائی کورٹ نے سینسر بورڈ کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ ۶؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو فلم کی ریلیز کے تعلق سے سکھ طبقے، گروپ اور دیگرافراد کے اعتراضات قبول کرے۔ سی بی ایف سی کی ایگزمائننگ کمیٹی نے فلم کو ’یو اے‘سرٹیفکیٹ سے منظوری دی تھی۔ 

 

کمیٹی نے فلم میں ایڈیٹ کے جو مشورے دیئے تھے ان میں فلم سازوں سے کہا گیا تھا کہ وہ فلم میںوہ سین ہٹا سکتے ہیں یا اسے تبدیل کر سکتے ہیں جس میں پاکستانی فوجیوں کو بنگلہ دیش کے پناہ گزین افراد پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ ایمرجنسی ’’۱۹۷۵ء سے ۱۹۷۷ء‘‘ ایمرجنسی کے دور پر بنائی گئی ہے جب سیول رائٹس اورفریڈم آف پریس پرمتعددپابندیاں عائد کی گئی تھی۔ اس فلم میں کنگنا رناؤت کے علاوہ شریاس تلپڑے، ملند سومن، مہیم چودھری، انوپم کھیر اور دیگر نے اداکاری کی ہے جبکہ رتیش شاہ نے اسکرین پلے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK