سیاستداںاور اداکارہ کنگنا رناؤت نے اپنی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کی اسکریننگ کیلئے اندراگاندھی کی پوتی کنگنا رناؤت کو مدعوکیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: January 08, 2025, 5:09 PM IST | New Delhi
سیاستداںاور اداکارہ کنگنا رناؤت نے اپنی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کی اسکریننگ کیلئے اندراگاندھی کی پوتی کنگنا رناؤت کو مدعوکیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
سیاستداں اور اداکارہ کنگنا رناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔’’ایمرجنسی‘‘، جسے ۱۹۷۰ء کی دہائی کے حالات پر بنایا گیا ہے، میں کنگنا رناؤت نے ہی ملک کی سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کا کردار اداکیا ہے۔ حال ہی میں کنگنا رناؤت نے بتایا کہ ’’جب وہ نئی دہلی میں پارلیمنٹ میں اندراگاندھی کی پوتی پرینکا گاندھی سے ملی تھی تو انہوں نے انہیں اپنی ہدایتکاری میں بنی پہلی فلم کی اسکریننگ پر مدعو کیا تھا۔‘‘کنگنا رناؤت نے مزید کہا کہ ’’میں پارلیمنٹ، نئی دہلی میں پرینکا گاندھی سے ملی تھی اور میں نے انہیں سب سے پہلے کہا کہ’’آپ کو ایمرجنسی دیکھنی چاہئے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’پرینکا گاندھی نے جواب دیا ’’ہاںشاید!‘‘ میں نے ان سے کہا ’’آپ کو یہ فلم پسند آئے گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: گیہوں کے دام ریکارڈ بلندی پر پہنچے
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گاندھی نہرو کے خاندان کو بھی فلم کی اسکریننگ پر مدعو کریں گی تو انہوں نے کہا کہ ’’دیکھتے ہیں کہ انہیں فلم دیکھنی ہے یا نہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس فلم میں بہت اہم وقت اور شخصیت کی منظر کشی کی گئی ہے۔ میں نے بہت احتیاط اور شناخت کے ساتھ اندراگاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ میں نے اپنی ریسرچ کے دوران ان کی ذاتی زندگی، ان کے اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ تعلقات اور متنازع سوالات پر کافی توجہ مرکوز کی تھی۔میں نےاپنے آپ کو سمجھایا کہ وہ ایک انسان کے علاوہ بہت کچھ ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ایودھیا : ملکی پور میں ضمنی انتخابات کا اعلان
کنگنا رناؤت نے مزید کہا تھا کہ ’’اندراگاندھی اقرباء پروری کا نتیجہ تھیں۔ ‘‘ انہوں نے اندراگاندھی کے متعلق کہا تھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ وہ اقرباء پروری کا نتیجہ تھیں۔لیکن آپ جانتے ہیںکہ جب ہم کسی سے ملتے ہیں تو کیا ہوتا ہے، جیسے ہماری فلم انڈسٹری میں ہم کچھ لوگوں سے ملتے ہیں، ہمیںان میں سے بہت سے لوگ پسند نہیں ہوتے اور میں ان جیسا بننا بھی نہیں چاہتی۔‘‘ یاد رہے کہ کنگنا رناؤت نہ صرف یہ کہ فلم میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ انہوں نےہی فلم کی اسکرپٹ لکھی ہے اور اس کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ ان کے علاوہ فلم میں انوپم کھیر، مہیما چودھری، ملند سومن، شریاس تلپڈے، وشاک نائراور دیگر نظر آئیں گے۔ یہ فلم ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔