کرن جوہر نے کومل مہتا کےساتھ اپنے پوڈکاسٹ میں کہا کہ ’’بیرون ممالک بالی ووڈ کی فلموں کی شہرت کی وجہ شاہ رخ خان ہیں۔‘‘ انہوں نے بیرون ممالک میں اپنی شہرت کی وجہ بھی ایس آر کے کو قرار دیا۔
EPAPER
Updated: February 18, 2025, 10:03 PM IST | Mumabi
کرن جوہر نے کومل مہتا کےساتھ اپنے پوڈکاسٹ میں کہا کہ ’’بیرون ممالک بالی ووڈ کی فلموں کی شہرت کی وجہ شاہ رخ خان ہیں۔‘‘ انہوں نے بیرون ممالک میں اپنی شہرت کی وجہ بھی ایس آر کے کو قرار دیا۔
فلم ساز کرن جوہر نے بالی ووڈ کی فلموں کی بین الاقوامی شہرت کا سہرا شاہ رخ خان کے سرباندھا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ان کی شہرت بھی ایس آر کے کی وجہ سے ہے۔ ۵۲؍ سالہ فلم ساز نے کومل مہتا کی پوڈکاسٹ ’’گیم چینجرز‘‘ میں کہا کہ ’’بیرون ملک مجھے جو شہرت اور محبت ملی میں اس کا شکرگزار ہوں۔ یہ صرف ایک ہی شخص کی وجہ سے ہے اور وہ شاہ رخ خان ہیں۔اس سلسلے کی شروعات ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ (ڈی ڈی ایل جے) سے ہوئی تھی اور پھر اس کا دائرہ وسیع ہوکر ’’دل تو پاگل ہے‘‘، ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’کبھی خوشی کبھی غم، ’’کل ہو نا ہو‘‘ اور ’’دیوداس‘‘ تک پہنچا۔یہ فلمیں بیرون ملک کامیابی کی بنیاد ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: آدتیہ رائے کپور اور سمانتھا کی سیریز ’’رکت برہمانڈ‘‘ مالی بدعنوانی کا شکار
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر آپ بیرون ملک شہرت کی بات کرتے ہیں تو یہ برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا تک ہی محدودنہیں ہے جبکہ یورپ، فرانس،جرمنی،مصر میں ان فلموں کا مطلب مداحوں کیلئے شاہ رخ خان ہیں۔وہ صرف ایک اسٹار ہی نہیں بلکہ ’’جذبات‘‘ ہیں۔‘‘شاہ رخ خان اور کرن جوہر نے تین دہائیوں تک بالی ووڈ کی مشہور فلمیں پروڈیوس کی ہیں جن میں ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ (۲۰۰۱ء)، ’’کبھی الودہ نہ کہنا‘‘ (۲۰۰۶ء) اور ’’مائی نیم از خان‘‘ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔کرن جوہر کی ۲۰۱۶ءکی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں شاہ رخ خان بطور مہمان اداکار نظر آئے تھے۔کرن جوہر نے انٹرویو میں ایس ایس راجا مولی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’جب آپ فلم سازوں کو دیکھتے ہیں اور ان کے سفر کو سمجھتے ہیں تو آپ کو سمجھ آتا ہے کہ ان کی کامیاب فلمیں ان کی ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔ پھر جہاں ثابت قدمی ہوگی وہاں منطق کام نہیں کرے گی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’آپ ایس ایس راجامولی کی فلموں کی مثالیں لیجئے۔ آپ کو ان میں منطق کہاں نظر آتی ہے؟ ان فلموں میں ثابت قدمی ہی نظر آتی ہے۔جب آپ ثابت قدمی کو ترجیح دیں گے تو مداح بھی آپ پر یقین کریں گے۔‘‘