• Fri, 21 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آدتیہ رائے کپور اور سمانتھا کی سیریز ’’رکت برہمانڈ‘‘ مالی بدعنوانی کا شکار

Updated: February 18, 2025, 8:47 PM IST | Mumabi

آدتیہ رائے کپور اور سمانتا پربھو کی اگلی سیریز ’’رکت برہمانڈ‘‘ کو ایگزیکٹیو پروڈیوسر کی دھوکہ دہی کے سبب مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیٹ فلکس نے اس دھوکہ دہی میں تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آدتیہ رائے کپور اور سمانتا پربھو نیٹ فلکس کی اگلی سیریز ’’رکت برہمانڈ‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں لیکن اس پروجیکٹ کو اپنی ریلیز سے قبل بڑے دھوکے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پیپنگ مون، راج اینڈ ڈی کی اساطیری سیریز ’’رکت برہمانڈ‘‘ کو بڑے مالی بحران سے گزرنا پڑرہا ہے اور اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔ اس دھوکہ دہی کی نشاندہی سیٹ پر کی گئی تھی جہاں سیریز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پر پروڈکشن سے ۲؍ تا ۳؍ کروڑ کی دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایک ذرائع میں کہا گیا ہے کہ ’’اس سیریز کیلئے صرف ۲۶؍ دن کی شوٹنگ مکمل ہوئی تھی اور جبکہ شوٹنگ کی شروعات ستمبر ۲۰۲۴ءمیں ہوئی تھی۔ فلم کا ۵۰؍ فیصد بجٹ استعمال کیا جاچکا ہے۔ اس واقعے نے ’’رکت برہمانڈ‘‘ کے مالی انتظامات کے تعلق سے تشویش کھڑی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’چھاوا‘‘ مہاراشٹر میں ٹیکس فری ہوسکتی ہے، ڈبہ والا اسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ کو خط لکھا

اسکیم کی نشاندہی کس طرح کی گئی تھی؟
رومزہ کی جانچ پڑتال کے دوران اس دھوکے کی نشاندہی کی گئی جس میں مالیاتی بدانتظامی اور اکاؤنٹنگ میں تضاد سامنے آیا ہے۔ اسکے جواب میں نیٹ فلکس اور ڈی ۲؍ آر نے داخلی آپریشن اور خارجی لین دین میں تھرڈ پارٹی وینڈرز کے ذریعے تفتیش کا آغاز کیا ہے۔ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ بدانتظامی کا واضح معاملہ ہے جہاں پروڈیوسرز نے اجازت کے بغیر ایگزیکٹیو پروڈیوسرز کو چیکس پر دستخط کرنے اور فنڈ (پیسے) نکالنے کا اختیار دے دیا ہے۔ یہی ایگزیکٹیو پروڈیوسر اپنے پرانے پروجیکٹ میں بھی اسی طرح کی بدانتظامی میں ملوث تھا۔ راج اینڈ ڈی کے اور نیٹ فلکس کو اس ایگزیکٹیو پروڈیوسر کی تقرری سے قبل مکمل مستعدی سے کام لینا چاہئے تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم نے ٹیکسٹائل صنعت کی ترقی کا ہدف طے کیا

دیگر معاملات
اس شو کو دیگر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے جن میں سیریز کے ہدایتکار راہی انیل بروے اور اسکرپٹرائٹر سیتا آر مینن کا مبینہ طور پر سیٹ پر اسکرپٹ لکھنا بھی شامل ہے جس کی وجہ سے نیٹ فلکس کی ٹیم ان سے پریشان ہوچکی ہے۔ راج اینڈ ڈی کے کو اتنی آزادی دینے کے باوجود حتمی اسکرپٹ کی غیر موجودگی نے بڑے اختلافات کو جنم دیا ہے۔

’’رکت برہمانڈ‘‘ کے بارے میں
’’رکت برہمانڈ‘‘ کا اعلان گزشتہ سال کیاجاچکا تھا جس میں آدتیہ رائے کپور اور سمانتا پربھو کلیدی کردار ادا کرنے والے ہیں۔تمباڑ کے ہدایتکار راہی انیل بروے اس سیریز کی ہدایتکاری کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ تاہم، راج اینڈ ڈے کے اس اساطیری سیریز نیٹ فلکس کی مدد سے اس سیریز کو پروڈیوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK