کرن جوہر اور ایان مکھرجی کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ ۳؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔یہ فلم ۲۶؍ شہروں کے ۱۴۰؍ سنیما گھروں میں ری ریلیز کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: December 27, 2024, 6:59 PM IST | Mumbai
کرن جوہر اور ایان مکھرجی کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ ۳؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔یہ فلم ۲۶؍ شہروں کے ۱۴۰؍ سنیما گھروں میں ری ریلیز کی جائے گی۔
فلموں کی ری ریلیز کے ٹرینڈ کو جاری رکھتے ہوئے رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ ۳؍جنوری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔ دھرما پروڈکشن کی فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے پی وی آر انکوس نے ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کو ۲۶؍شہروں کے ۱۴۰؍ سنیما گھروں میں ری ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’تھمباڑ‘‘، ’’ویر زارہ‘‘، ’’رہنا ہے تیرے دل میں‘‘ جیسی فلمیں سنیما گھروں میں ری ریلیزہوئی ہیں۔ ان فلموں میں اپنی ری ریلیز کے بعد بھی بہترین کاروبار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: منموہن سنگھ کا انتقال: سلمان خان کی ’’سکندر‘‘ کا ٹیزر ریلیز ملتوی
اس فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے کہاکہ ’’یہ جوانی ہے دیوانی کی دھرما پروڈکشن کے دل میں مخصوص جگہ ہے۔اس فلم کی موسیقی بہترین ہے،اس کی شوٹنگ اچھے مقامات پرکی گئی ہے، اس میں ہمارے پسندیدہ اداکار ہیں اور اس فلم کی کہانی آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ نئے سال کے آغاز کیلئے پرفیکٹ فلم ثابت ہوگی۔ہم یہ دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتے کہ جنریشن زیڈ(جین زی)بطور نوجوان اس فلم کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے بعد کیسا محسوس کرتے ہیں جبکہ میلینئلس بھی اس فلم کو دیکھیں گے اور اداکاروں سے پہلے ان کے مکالموں کو دہرائیں گے ۔‘‘ فلم کے ڈائریکٹر ایان مکھرجی نے کہا کہ ’’یہ فلم میرے دوسرے بیٹے کی طرح ہے۔ یہ میرے دل اورمیری روح کا حصہ ہے۔ کچھ دہائیوں قبل میں پراعتمادہوکر یہ کہہ سکتا تھا کہ یہ فلم میری زندگی کا بہترین حصہ ہے۔ چاہے یہ فلم کتنی ہی بہترین یا ناقص ہو، یہ میرے لئےمیرا فخر ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری ایان مکھرجی نے کی تھی جبکہ کرن جوہر نے فلم کو پروڈیوس کیا تھا۔ اس میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے اداکاری کی ہے۔علاوہ ازیں اس فلم نے آدتیہ رائے کپور اور کالکی کوچلین نے بھی کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔