Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

میں فلمیں لکھنے کیلئے لیپ ٹاپ کے بجائے ’’کاغذ قلم‘‘ کو ترجیح دیتا ہوں: کرن جوہر

Updated: March 08, 2025, 7:33 PM IST | Mumabi

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز اورہدایتکار کرن جوہر نے کہا کہ میں فلموں کی اسکرپٹ یا اپنے خیالات کو قلمبد کرنے کیلئے لیپ ٹاپ کے بجائے ’’کاغذ اور قلم‘‘کو ترجیح دیتاہوں۔ یاد رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’نادانیاں‘‘ ۷ ؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے جس میں ابراہیم علی خان اور خوشی کپور نے اداکاری کی ہے۔

Karan Johar. Photo: INN
کرن جوہر۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے فلمساز کرن جوہر نے کہا کہ وہ اپنے خیالات یا فلموں کی اسکرپٹ قلمبند کرنے کیلئے لیپ ٹاپ کےبجائے ’’قلم اور کاغذ‘‘ کو ترجیح دیتے ہیں۔ کرن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری’’کاغذ قلم بمقابلہ لیپ ٹاپ‘‘ میں بتایا کہ ’’میںاب بھی اپنے خیالات اور فلموں کی اسکرپٹ کاغذ پر لکھتا ہوں۔ جب میں انہیں ٹائپ کرتا ہوںتو مجھےیہ بہت مشینی انداز معلوم ہوتا ہے۔ مجھے پربھات کی نوٹس بکس  اور فائبر کی نوک والی پین پسند ہے۔ مجھے لیپ ٹاپ پر ٹائپ کر کے ڈیلیٹ کرنے کے بجائے لکھنا اور مٹانا زیادہ پسند ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ اب ڈجیٹل نوٹس بکس بھی آگئی ہیں لیکن انہیں نوٹ بکس پر لکھ کر زیادہ خوشی ملتی ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اب ڈجیٹل نوٹ بکس بھی آگئی ہیں لیکن ان میں لکھ کر مجھے محسوس ہوتا ہے نا ادھر کا نا ادھر کا۔ لکھنا ، لکھنا ہوتا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ کرن جوہر کی پروڈیوس کی گئی فلم ’’نادانیاں‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے۔اس فلم میں سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور شری دیوی کی بیٹی خوشی کپور نے کلیدی کردار اداکئے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری شونا گوتم نے کی ہے جبکہ اسے دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم میں مہیما چودھری، سنیل شیٹی، دیا مرزا اور جگل ہنسراج نے معاون کردار ادا کئے ہیں۔ ابراہیم علی خان نے اس رومینٹک ڈراما فلم کے ذریعے اپنے کریئر کی شروعات کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’دی سمر آئی ٹرنڈ پریٹی‘‘ کا تیسرا اور آخری سیزن جولائی میں ریلیز ہوگا، مداح پُرجوش

۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو فلم کی ریلیز کے وقت کرن جوہرنےفلم سے ایک ویڈیوشیئر کیا تھا اور لکھا تھا کہ ’’وہ دن آگیا، محبت ، دوستی اور نادانی سے بھرپور کہانی کیلئے دروازہ کھل گیا ہے۔ اسے محسوس کیجئے اورضرور دیکھئے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK