امیزون پرائم ویڈیو کے سپر ہٹ شو ’’دی سمر آئی ٹرنڈ پریٹی‘‘ کا تیسرا اور آخری سیزن امسال جولائی میں ریلیز ہوگا۔
EPAPER
Updated: March 08, 2025, 3:21 PM IST | Mumbai
امیزون پرائم ویڈیو کے سپر ہٹ شو ’’دی سمر آئی ٹرنڈ پریٹی‘‘ کا تیسرا اور آخری سیزن امسال جولائی میں ریلیز ہوگا۔
عالمی سطح پر سپر ہٹ ہونے والی امیزون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز ’’دی سمر آئی ٹرنڈ پریٹی‘‘ کا تیسرا اور آخری سیزن جولائی ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگا جس میں ۱۱؍ ایپی سوڈ ہوں گے۔ اس سیزن کی قیادت جینی ہان اور سارہ کوکسرکا کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ یہ شو جینی ہان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’مارکو‘ ٹی وی پر ریلیز نہیں ہوگی، سینسر بورڈ کا او ٹی ٹی پر پابندی کا مطالبہ
یہ ڈراما عالمی سطح پر پسند کیا گیا جس کے کئی فین پیجیز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ہیں۔ اس کا پہلا سیزن ۲۰۲۲ء اور دوسرا ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوا تھا۔ ریلیز کے ۳؍ دنوں میں اس کے ناظرین کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھی۔
Summer is just a season away. The Summer I Turned Pretty Season 3 premieres this July on @PrimeVideo pic.twitter.com/ZLzWuG14Pi
— The Summer I Turned Pretty (@thesummeritp) March 7, 2025
خیال رہے کہ جینی ہان کا شمار نیو یارک ٹائمز کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنفہ میں ہوتا ہے جنہوں نے ’’ٹو آل دی بوائز آئی ہیو لوڈ بیفور‘‘ جیسی کتاب بھی لکھی ہے۔ ان کی کتابیں ۳۰؍ سے زائد زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ نیٹ فلکس کا ’’ایکس او کٹی‘‘ بھی انہوں ہی نے لکھا ہے۔