سلمان خان کےریالٹی شو `بگ باس۱۸؍ کے فاتح کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال کرن ویر مہرا نے تمام مدمقابلوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ شو کے رنر اپ ویوین ڈیسینا تھے۔
EPAPER
Updated: January 20, 2025, 1:50 PM IST | Mumbai
سلمان خان کےریالٹی شو `بگ باس۱۸؍ کے فاتح کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال کرن ویر مہرا نے تمام مدمقابلوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ شو کے رنر اپ ویوین ڈیسینا تھے۔
سلمان خان کےریالٹی شو `بگ باس ۱۸؍ کے فاتح کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال کرن ویر مہرا نے تمام مدمقابلوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ شو کے رنر اپ ویوین ڈیسینا تھے۔ دراصل گزشتہ کئی دنوں سے کرن ویر مہرا نے اپنے کھیل سے بہت سے لوگوں کا دل جیت لیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ شو کے فاتح بنے۔
کرن ویر مہرا `بگ باس۱۸؍ کے فاتح بن گئے
کرن ویر مہرا گزشتہ کئی دنوں سے ووٹنگ کے رجحان کی قیادت کر رہے تھے۔ تاہم، ویوین ڈیسینا نے بھی انہیں ووٹوں کے لحاظ سے سخت ٹکردی لیکن ٹرافی نہ جیت سکے۔ اس دوران کرن کی فیملی اور مداح ان کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ اس شو میں رنر اپ ویوین ڈیسینا تھے، جبکہ رجت دلال نے تیسرا، اویناش مشرا چوتھا اور چم درنگ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے: حملہ آورکیجریوال کوقتل کرنا چاہتےتھے : آتشی
کرن کو ٹرافی کے ساتھ ۵۰؍لاکھ روپے ملے
سلمان خان کے شو `بگ باس سیزن ۱۸؍ کی ٹرافی کرن ویر مہرا کے گھر پہنچ گئی۔ شو کی ٹرافی کے ساتھ کرن نے انعامی رقم کے طور پر۵۰؍ لاکھ روپے کی بھاری رقم بھی جیت لی ہے۔ شو میں رنر اپ رہنے والے ویوین ڈیسینا کو بہت سے خصوصی انعامات بھی ملے ہیں۔
یہ ۶؍ مقابلہ کرنے والے شو کے فائنلسٹ بن گئے
اس بار سلمان خان کے شو میں ٹاپ۵؍ نہیں بلکہ ٹاپ ۶؍ کنٹیسٹنٹ نے اپنی جگہ بنائی۔ کرن ویر مہرا کے علاوہ اس فہرست میں ویوین ڈیسینا، اویناش مشرا، چم درنگ، ایشا سنگھ اور رجت دلال کے نام شامل ہیں۔