کرینہ کپور نے اپنی نئی فلم دی بکنگھم مڈررس کے ٹریلر کی ریلیز کی تقریب میں کہا کہ ’’مجھے فلم میں اپنا کردار کافی پسند آیا۔‘‘ خیال رہے کہ ان کی یہ فلم ۱۳؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے ذریعے انہوں نے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔
EPAPER
Updated: September 05, 2024, 12:07 AM IST | Mumbai
کرینہ کپور نے اپنی نئی فلم دی بکنگھم مڈررس کے ٹریلر کی ریلیز کی تقریب میں کہا کہ ’’مجھے فلم میں اپنا کردار کافی پسند آیا۔‘‘ خیال رہے کہ ان کی یہ فلم ۱۳؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے ذریعے انہوں نے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔
کرینہ کپور اپنی نئی فلم ’’دی بکنگھم مڈررس ‘‘ کی ریلیز کیلئے تیار ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض ہنسل مہتا نےانجام دیئے ہیں۔ اس فلم میں کرینہ کپور نے جسمیت بھمرا عرف جیس کا کردار نبھایا ہے۔ جسمیت بھمرا ایک پولیس آفیسر ہیں جو ایک نوجوان شخص کی موت کی تفتیش کر رہی ہیں۔ منگل کو کرینہ کپور نے فلم کے ٹریلر کے لانچ کی تقریب میں شرکت کے بعد فلم میں اپنے کردار کے تعلق سے بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس چیز نے فلم میں انہیں اپنے کردار سے جوڑےرکھا۔ کرینہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ ماں کی محبت کی کوئی زبان نہیں ہوتی۔ یہ ایک خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ میں چونکہ ایک ماں ہوں اس لئے سمجھتی ہوں کہ ماں کی محبت کی مخصوص زبان نہیں ہوتی۔ ماں کی آنکھوں ہی میں اس کی محبت اور اس کا درد نمایاں ہوتا ہے۔ ماں کی آنکھیں سب کچھ بیان کر دیتی ہیں، یہ اہم ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: بھول بھلیاں۳ ؍ : ودیا بالن اور کارتک آرین کا فلم کے پوسٹر کیلئے فوٹوشوٹ
کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ اسی چیز نے فلم میں مجھے اپنے کردار سے جوڑے رکھا۔مجھے لگا کہ یہی صحیح وقت ہے اس کردار کو محسوس کرنا کا اورفلم میںبخوبی ادا کرنے کا۔ یہ فلم اوریجنل زبان(جس میں ہندی اور انگریزی مکالمے شامل ہیں )اور مکمل ہندی زبان میں ریلیزہوگی۔ کرینہ کپور نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آج سنیما میں زبان رکاوٹ پیدا نہیں کرتی ۔ آپ یہ نہیںکہہ سکتے کیونکہ فلم میں نغمہ بھی ہوتا ہے اور رقص بھی۔ اگر فلم اچھی ہے تو اسے سب دیکھیں گے۔‘‘
خیال رہے کہ اس فلم میں رنویر برار اور کیتھ ایلن نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ فلم کو ایکتا کپور ، شوبھا کپوراور کرینہ کپور نے بالاجی ٹیلی فلمز اورٹی بی ایم فلمزکےتحت پروڈیوس کیا ہے۔ ۱۳؍ ستمبرکو یہ فلم سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔