کرینہ کپور خان نے اپنے انسٹاگرام پر پرتھوی راج سوکمارن اور میگھنا گلزار کے ساتھ چند تصاویر شیئر کر کے فلم ’’دائرہ‘‘ کی تصدیق کی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری میگھنا گلزار کریں گی۔ فی الحال یہ پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔
EPAPER
Updated: April 14, 2025, 10:06 PM IST | Mumbai
کرینہ کپور خان نے اپنے انسٹاگرام پر پرتھوی راج سوکمارن اور میگھنا گلزار کے ساتھ چند تصاویر شیئر کر کے فلم ’’دائرہ‘‘ کی تصدیق کی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری میگھنا گلزار کریں گی۔ فی الحال یہ پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔
اس ہفتے شہر میں کرینہ کپور کو پرتھوی راج سوکمارن کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد مداحوں میں ان دونوں کے ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام کرنے کی چہ میگوئیاں جاری تھیں۔ اب اداکارہ نے یہ تصدیق کی ہے کہ وہ میگھنا گلزار کی اگلی تھریلر فلم ’’دائرہ‘‘ میں ایک ساتھ کام کریں گے۔
۱۴؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو کرینہ کپورنے اپنے انسٹاگرام پر پرتھوی راج سوکمارن اور فلمساز میگھنا گلزار کےساتھ چند تصاویر شیئر کر کے فلم کا اعلان کیا۔ تصویروں کے ساتھ کرینہ کپور نے کیپشن میں لکھا کہ ’’میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ میں ہدایتکار کی اداکارہ ہوں اور اس مرتبہ میں فلم انڈسٹری کی بہترین ہدایتکارہ میگھنا گلزار کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔‘‘ کرینہ کپور کے پوسٹ کے جواب میں مداحوں نے کمینٹس کے ذریعے اپنے تجسس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھئے: سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن کو فالوورز بڑھانے کی نایاب تراکیب بتائیں
کچھ ’’دائرہ‘‘ کے بارے میں
میگھنا گلزار جو ’’رازی‘‘ اور ’’تلوار‘‘ جیسی فلموں کیلئے مشہور ہیں نے ’’دائرہ‘‘ کیلئے تیسری مرتبہ جنگلی پکچرز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس کرائم ڈراما میں کرینہ کپور خان اور پرتھوی راج سوکمارن کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ’’دائرہ‘‘، ’’سام بہادر‘‘ کے بعد میگھنا گلزار کی ہدایتکاری میں بننے والی اگلی فلم ہوگی جس کی اسکرپٹ یش، سیما اور میگھنا نے مل کر لکھی ہے۔ فی الحال یہ فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔