Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن کو فالوورز بڑھانے کی نایاب تراکیب بتائیں

Updated: April 14, 2025, 7:31 PM IST | Mumbai

حال ہی میں امیتابھ بچن نے پوسٹ کیا کہ چاہے وہ کچھ بھی کرلیں ان کے ایکس فالوورز کی تعداد ۴۹؍ ملین سے نہیں بڑھتی۔ اس کیلئے انہوں نے فالوورز سے حل طلب کیا۔

Amitabh Bachchan. Picture: INN
امیتابھ بچن۔ تصویر: آئی این این

امیتابھ بچن کے حالیہ ایکس پوسٹ نے مداحوں میں جوش بھردیا اور انہوں نے اداکار کو فالوورز بڑھانے کی کئی تراکیب بتائیں۔ اپنے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فعال اداکاروں میں سے ایک امیتابھ بچن نے اپنے ایکس پوسٹ پر انکشاف کیا کہ چاہے وہ کتنی ہی کوشش کریں، ان کے ایکس فالوورز کی تعداد ۴۹؍ ملین سے زیادہ نہیں ہوتی۔ انہوں نے فالوورز سے پچوھا کہ اس کا کوئی حال بتایئےکہ وہ ۵۰؍ ملین تک پہنچ جائیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان ۲۵؍ سال میں بالکل نہیں بدلے ہیں: راجیش کھٹر

مداحوں نے انہیں منفرد اور انوکھے طریقے بتائے۔ امتیابھ بچن کے پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب آگیا۔ صارفین نے انہیں جیا بچن کی غصے والی تصویر شیئر کرنے سے لے کر عجیب وغریب مشورے دیئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’ہندوستان میں صحت، تعلیم، اور صفائی ستھرائی کی حالت کے بارے میں کچھ ایماندارانہ پوسٹ کرنے پر آپ کو دو گنا زیادہ فالوورز ملیں گے۔ اسے آزمائیں۔‘‘ ایک اور نے لکھا کہ ’’جیا جی کے ساتھ تصویر شیئر کیجئے۔‘‘ کچھ لوگوں نے مذاقاً کہا کہ ’’ریکھا کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کردیجئے، مسئلہ حل ہوجائے گا۔‘‘  امیتابھ بچن نے ان مشوروں کا جواب نہیں دیا لیکن اتنا واضح ہے کہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا موقع ضرور دیتے ہیں۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے ۱۷؍ ویں سیزن کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK