Inquilab Logo Happiest Places to Work

دنیش وجن کی رومانوی فلم میں کارتک آرین اور کریتی سینن ساتھ نظر آئیں گے

Updated: April 26, 2025, 8:11 PM IST | Mumbai

’’لکا چھپی‘‘ کے ذریعے شائقین کے دلوں میں جگہ بنانے والی کارتک آرین اور کریتی سینن کی جوڑی ایک بار پھر پردۂ سیمیں پر نظر آسکتی ہے۔

Kartik Aaryan And Kriti Sanon. Picture: INN
کارتک آریان اور کریتی سینن۔ تصویر: آئی این این

کارتک آرین اور کریتی سینن کی سپر ہٹ جوڑی مبینہ طور پر ایک بار پھر پردۂ سیمیں پر اپنا جادو بکھیرنے کیلئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ایک بار پھر رومانوی ڈرامے میں کام کرنے کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’لکا چھپی‘‘ کے ساتھ شائقین کے دلوں میں جگہ بنانے والی جوڑی اب دوبارہ نظر آئے گی۔ مڈ ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق کارتک آرین، کریتی سینن اور اتیکر ایک رومانوی فلم کیلئے دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کو دنیش وجن کی حمایت حاصل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ’’فی الحال کہانی تیار کی جا رہی ہے۔ اس میں ہندوستانی رنگ ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:آئرش ہپ ہاپ گروپ ’’نی کیپ‘‘ کی فلسطین کی حمایت کے بعد بکنگ ایجنسی سے علاحدگی

تاہم، دونوں ہی اداکار فی الحال مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ کارتک آرین اس وقت انوراگ باسو کی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور باقی سال ’’ناگ زیلا‘‘اور ’’تو میری میں تیرا میں تیرا تو میری‘‘ کی شوٹنگ کریں گے۔ دوسری جانب، کریتی سینن نے شاہد کپور کے ساتھ ’’تیرے عشق میں‘‘ میں نظر آئںی گے۔ علاوہ ازیں، خبریں ہیں کہ وہ ’’ڈان ۳‘‘ کا بھی حصہ ہیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو تو کارتک اور کریتی کی فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوسکتی ہے۔ اگست ۲۰۲۵ء میں اس فلم کے متعلق اعلان کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK