انوراگ باسو کی اگلی فلم میں سری لیلا اور کارتک آرین مرکزی کردار ادا کریں گی۔ آج اس فلم کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ یہ فلم دیوالی ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 15, 2025, 9:53 PM IST | Mumabi
انوراگ باسو کی اگلی فلم میں سری لیلا اور کارتک آرین مرکزی کردار ادا کریں گی۔ آج اس فلم کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ یہ فلم دیوالی ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔
انوراگ باسو کی اگلی فلم میں کارتک آرین کے مدمقابل سری لیلا ہوں گی۔ فلم سازوں نے فلم کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ کارتک آرین نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کافرسٹ لک پوسٹر جاری کیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ’’عاشقی‘‘ فرینچائز کی تیسری فلم ہوگی۔
KARTIK AARYAN - SREELEELA TO STAR IN ANURAG BASU - BHUSHAN KUMAR`S NEXT... FIRST LOOK IS HERE... DIWALI 2025 RELEASE... #KartikAaryan and #Sreeleela will essay lead roles in producer #BhushanKumar`s forthcoming film [not titled yet].
— taran adarsh (@taran_adarsh) February 15, 2025
Directed by #AnuragBasu, the heart-wrenching… pic.twitter.com/iLx3CVV218
انہوں نے فلم کی ریلیز کا بھی اعلان کیا ہے۔ فلم کے فرسٹ لک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کارتک آرین کو دیکھ کر ہجوم چیخ رہا ہے جبکہ کارتک آرین اسٹیج پر گٹار بجا رہے ہیں اور ’’تو میری زندگی ہے‘‘ گا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’’نادانیاں‘‘ اسی ماہ ریلیز ہوگی
فلم کے ٹیزر ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم دیوالی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔اعلانیہ ویڈیو پر ردعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا ہے کہ ’’رونگٹے کھڑے ہوگئے۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’یہ دوسری بلاک بسٹر فلم ہوگی۔‘‘فلم میں کارتک کے راک اسٹار اوتار کو دیکھنے کیلئے بہت سے مداح پرجوش ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری انوراگ باسو نے انجام دی ہے جبکہ پرتیم نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ بھوشن کمار اور کرشن کمار کے ذریعے یہ فلم پروڈیوس کی جائے گی۔ قبل ازیں افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ ترپتی ڈمری مزید اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گی کیونکہ ان کی شخصیت فلم کے کردار کیلئے موضوع نہیں ہے۔ ہندوستان ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے انوراگ باسو نے ان دعوؤں کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’مجھے نہیں معلوم فی الحال اس فلم کو کیا نام دیا جائے ۔ ہم نے اب تک یہ طے نہیں کیا ہے کہ فلم میں لیڈ ہیروئن کون ہوگی۔ اس ہفتے یہ اعلان کیا جائے گا۔‘‘