’’ناگ زیلا‘‘ کے ساتھ کرن جوہر اور کارتک آرین ایک مرتبہ پھر ساتھ آرہے ہیں ۔ یہ فلم ’’اِچھّا دھاری ‘‘ ناگ کی کہانی ہے۔ ’’ناگ زیلا‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: April 23, 2025, 5:02 PM IST | Mumbai
’’ناگ زیلا‘‘ کے ساتھ کرن جوہر اور کارتک آرین ایک مرتبہ پھر ساتھ آرہے ہیں ۔ یہ فلم ’’اِچھّا دھاری ‘‘ ناگ کی کہانی ہے۔ ’’ناگ زیلا‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
’’تو میری میں تیرا میں تیرا تو میری‘‘ کا اعلان کرنے کے بعد کرن جوہر اور کارتک آرین اب اپنے دوسرے منصوبے ’’ناگ زیلا‘‘ کے نام سے ایک اساطیری کامیڈی فلم کیلئے دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں۔ فلم کا موشن پوسٹر حال ہی میں جاری کیا گیا جس میں کارتک آرین کو شکل بدلنے والے ناگ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ موشن پوسٹر میں کارتک کا ایک وائس اوور ہے جہاں وہ سامعین کو ’’ناگ زیلا‘‘ کی دنیا سے متعارف کراتے ہیں۔ وائس اوور میں کہا گیا ہے، ’’اِچھادھری ناگ، روپ بدلنے کی طاقت رکھنے والے سانپ جیسے کی میں، پریامودیشور پیارے چند، عمر ۶۳۱؍ سال۔ انسانوں والی تصویر میں تو بہت دیکھ لی، اب دیکھو ناگوں والی تصویر۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کریتی سینن ، فرحان اختر کی ’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی: رپورٹ
’’ناگ زیلا‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جسے ’’فقرے‘‘ کے ہدایتکار مرگھدیپ سنگھ لامبا ڈائریکٹ کریں گے۔یہ فلم باکس آفس پر ورون دھون کی ’’بھیڑیا ۲‘‘ سے ٹکرائے گی جس کا اعلان چند ماہ قبل ہوا تھا۔ یہ فلم بھی اسی تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’ناگ زیلا‘‘ میں کارتک آرین سانپ اور ’’بھیڑیا ۲‘‘ میں ورون دھون بھیڑیا کا کردار ادا کررہے ہیں۔