• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیٹ ونسلیٹ نے ’دی کیلی کلارکسن شو‘ میں ’ٹائی ٹینک‘ کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کیا

Updated: September 28, 2024, 9:58 PM IST | London

’’دی کیلی کلارکسن شو‘‘ کے ایک ایپی سوڈ میں ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ’’ٹائی ٹینک‘‘ کے شوٹنگ کے دنوں کو یاد کیا اور چند دلچسپ باتیں بتائیں۔

Kate Winslet during an interview. Image: X
کیٹ ونسلیٹ انٹرویو کے دوران۔ تصویر: ایکس

جیمز کیمرون کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’ٹائی ٹینک‘‘ آج بھی فلمی شائقین کے دلوں میں ہے۔ کیٹ ونسلیٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریو کی شاندار اداکاری سے سجی اس فلم کے متعلق آج بھی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ’’دی کیلی کلارکسن شو‘‘ کے حالیہ ایپی سوڈ میں کیٹ ونسلیٹ نے فلم کے سب سے مشہور مناظر میں سے ایک کے بارے میں بتایا۔ کلارکسن نے ونسلیٹ کو وہ منظر دکھایا جہاں جہاز خطرناک طور پر اوپر کی طرف اٹھا ہوا ہے، اور ڈوبنے والا ہے۔ ونسلیٹ نے اس منظر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے سب کچھ یاد ہے۔ ہمارے پاس کشتی کا ایک حصہ تھا جو ہائیڈرولک بازو پر تھا۔ کہانی کے اس مقام پر جہاز کس زاویے سے ڈوب رہا تھا اس پر منحصر ہوتا ہے کہ یہ اوپر نیچے جاتا ہے۔ وہ خاص زاویہ جو آپ نے تصویر میں دیکھا تھا، یہ واقعی خوفناک تھا۔ اس منظر کی شوٹنگ کے دوران ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے وہ اور ڈی کیپریو جہاز کے اوپر پھنس گئے تھے۔یہ دراصل کافی مضحکہ خیز تھا۔ ہم ساری رات وہیں پھنسے رہے تھے۔ ہم نے ۷؍ ماہ میں فلم شوٹ کی جس میں سے ۴؍ ماہ رات میں شوٹ کئے گئےکیونکہ جہاز رات میں ڈوبا تھا۔‘‘

کیٹ ونسلیٹ نے مزید بتایا کہ ’’جب ہم پھنسے تو وقت گزاری کیلئے مَیں اور لیو گانے گاتے تھے۔ ایسا بھی ہوتا تھا کہ ہم مذاق مذاق میں ایک دوسرے کیلئے عشقیہ گانے گاتے تھے۔ اتنا ہی نہیں، ہمارے لائف جیکٹس میں ہم نے کھانے پینے کی اشیاء بھی چھپائی تھیں۔‘‘ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by The Late Show (@colbertlateshow)

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں کیٹ ونسلیٹ ٹائی ٹینک کا آخری منظر پیش کررہی ہیں۔ ونسلیٹ نے فلم کا آخری منظر جہاں وہ لکڑے کے ٹکڑے پر ہوتی ہیں اور لیو کو پانی میں ڈوبنے دیتی ہیں، کلارکسن کے ساتھ مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے دوبارہ پیش کیا مگر اس مرتبہ انہوں نے ہیرو کو ڈوبنے نہیں دیا بلکہ انہیں بھی کھینچ کر ٹکڑے پر کھینچ لیا۔

یہ بھی پڑھئے: ’دھوم ۴‘ میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے، ابھیشک اور ادئے فلم کا حصہ نہیں

واضح رہے کہ ۱۹۹۷ء میں ریلیز ہونے والی ٹائی ٹینک سنیما کی دنیا کا شاہکار خیال کی جاتی ہے۔ آسکر کے ۱۴؍ زمروں میں نامزد ہونے والی اس فلم نے کل ۱۱؍ ایوارڈ اپنے نام کئے تھے۔کئی برسوں تک دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا خطاب ’’ٹائی ٹینک‘‘ کے پاس تھا جسے بعد میں ’’اوتار‘‘ (۲۰۱۰ء) نے اپنے نام کرلیا۔ اس فلم کے ہدایتکار بھی جیمز کیمرون ہی تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK