کترینہ کیف کی بہن ازابیل اگلی فلم ’’سوسواگتم خوش آمدید‘‘ میں پلکیت سمراٹ کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ انہوں نے ۲۰۲۱ء کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کے ذریعے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔
EPAPER
Updated: March 22, 2025, 6:35 PM IST | Mumabi
کترینہ کیف کی بہن ازابیل اگلی فلم ’’سوسواگتم خوش آمدید‘‘ میں پلکیت سمراٹ کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ انہوں نے ۲۰۲۱ء کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کے ذریعے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔
کترینہ کیف کی بہن ازابیل پلکیت سمراٹ کی اگلی رامینٹک کامیڈی فلم’’سو سواگتم خوش آمدید‘‘ میںان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ یہ فلم ۱۶؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ فلمسازوں نے ایکس پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں یہ لکھا ہے کہ ’’دو دل، دو ثقافتیں اورایک محبت کی کہانی جو تمام حدوں کو پار کرتی ہے۔ ’’ سوسواگتم خوش آمدید‘‘ ۱۶؍ مئی ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس پر ’’نادانیاں‘‘ نے ’’ایمرجنسی‘‘ کو پیچھے چھوڑا
’’سو سواگتم خوش آمدید‘‘
’’سوسواگتم خوش آمدید‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض دھیرج کمار نے انجام دیئے ہیں اور اس فلم میں پلکیت سمراٹ اور کترینہ کیف کے علاوہ شیل سید، پرینکا سنگھ، مرحوم ریتوراج سنگھ، میگھنا سنگھ، مرحوم ارون بالی، نیلا ملہیلکر، منو رشی چڈھا، پرشانت سنگھ، راجکمار کنوجیا،مہل سرونا، شروتی الفت اور سجاد دل فروز نے بھی اداکاری کی ہے۔ یلکیت سمراٹ نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ ان کی پوسٹ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں نے فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔‘‘کام کے محاذ پر ازابیل نے ۲۰۲۱ء کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کے ذریعے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی جس میں سورج پنچولی نے بھی اداکاری کی تھی۔ پلکیت سمراٹ نیٹ فلکس کی اسپورٹس کرائم تھریلر ’’گلوری‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔