کیرالا میں شروع ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے میں شبانہ اعظمی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ فلمی صنعت میں ان کے پچاس سال مکمل ہونے پر ان کی پانچ مشہور فلموں کی نمائش بھی کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: December 12, 2024, 8:00 PM IST | Inquilab News Network | Thiruvandpuram
کیرالا میں شروع ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے میں شبانہ اعظمی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ فلمی صنعت میں ان کے پچاس سال مکمل ہونے پر ان کی پانچ مشہور فلموں کی نمائش بھی کی جائے گی۔
معروف اداکارہ شبانہ اعظمی جو امسال فلمی صنعت میں اپنی کارکردگی ۵۰؍ واں سال منا رہی ہیں ، جمعہ کو کیرالا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ کیرالاکے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین افتتاحی تقریب کے دوران شبانہ اعظمی کو فلمی دنیا میں ان کے تعاون کے اعتراف میں مبارکباد دیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: بالی ووڈ کی ’’جوہی‘‘ چاؤلہ کے متعلق ۱۰؍ دلچسپ اور غیر معروف حقائق
فیسٹیول میں سیلیبریٹنگ شبانہ اعظمی کے عنوان سے ایک سیگمنٹ بھی شامل کیا گیا ہے، جس کا آغاز ۱۴؍ دسمبر کو فلم ’’انکور‘‘ کی نمائش سے ہوگا۔شبانہ ا عظمی فلم کی نمائش سے پہلے مندوبین سے خطاب کریں گی۔فلمی میلے میں ان کی بین الاقوامی سطح پر مشہور پانچ فلموں کی نمائش کی جائے گی، ان میں انکور کے علاوہ ارتھ، قندھار، پار، اور فائر، شامل ہیں۔
۵۰؍سالوں پر محیط کیریئر میں،ا عظمی نے ۱۶۰؍سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے اور وہ مرکزی دھارے اور متوازی سنیما دونوں میں اپنی شاندار اداکاری کیلئےمشہور ہیں۔ انہوں نے ۱۹۸۸ء میں پدم شری ،اور ۲۰۱۲ء میں پدم بھوشن سمیت متعدد اعزازات حاصل کئے ہیں۔ وہ ۱۹۹۷ءسے ۲۰۰۳ءتک رکن پارلیمنٹ بھی رہیں۔