Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کیسری ۲ ٹیزر ریلیز: اکشے کمار جلیاں والا باغ قتل عام کی گتھیاں سلجھاتے نظر آئے

Updated: March 24, 2025, 5:41 PM IST | Mumabi

اکشے کمارکی فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ یہ فلم ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ ’’کیسری‘‘ ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۱۹ءمیں اکشے کمار نے حب الوطنی پر مبنی فلم’کیسری‘‘ پروڈیوس کی تھی جو حقیقی کہانی پر مبنی فلم تھی۔ ۲۰۲۵ءمیں کرن ’’کیسری‘‘کا سیکوئل ’’کیسری چیپٹر۲‘‘ پروڈیوس کریں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض کرن سنگھ تیاگی انجام دیں گے جبکہ یہ فلم بھی جلیان والا باغ قتل عام کے بعد برطانوی حکومت کے خلاف سی سن کرن کی عدالتی جنگ پر مبنی ہوگی۔ یاد رہے کہ ۱۳؍ اپریل ۱۹۹۱ءکوجلیان باغ قتل عام ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہزار ۵۰۰؍ سے زائد معصوم افرادنے اپنی جانیں گنوائی تھیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

فلم میں اکشے کمار کون سا کردار ادا کریں گے؟
فلم میں اکشے کمار ہندوستانی ملیالی وکیل سی سن کرن کے اپنے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ مبینہ طور پر ار مادھون ان کے دشمن وکیل کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کے ایک منٹ اور ۳۹؍ سیکنڈ پر مبنی ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ وائس اوور جلیان والا باغ قتل عام کے تعلق سے بات چیت کر رہے ہیں جبکہ اکشے کمار برطانوی عدالت میں برطانوی جج سے بدسلوکی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امیتابھ بچن مئی میں ’’کالکی ۲‘‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے

فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اکشے کمارنے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس نے اپنا سر ہمیشہ فخر سے بلند رکھا اور انہیں ان کے ہی کھیل میں ہرا دیا۔ اس نے انہیں بتایا ہے کہ انہیں کہاں جانا ہے۔ ہندوستان میںہونے والے نسل کشی جس کے بارے میں سب کومعلوم ہونا چاہئے۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK