Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا عالیہ بھٹ ’’کالکی ۲‘‘ کا حصہ ہوں گی؟

Updated: February 15, 2025, 5:53 PM IST | Mumbai

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ، ناگ اشون کے اگلے پروجیکٹ میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ’’کالکی ۲‘‘ ہے یا کوئی دوسری فلم۔

Alia Bhatt. Picture: INN
عالیہ بھٹ۔ تصویر: آئی این این

اپنی آخری فلم ’’جگرا‘‘ کی ناکامی کے بعد عالیہ بھٹ اس وقت اپنی دو بڑی آنے والی فلموں ’’الفا‘‘ اور ’’لو اینڈ وار‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ ’’کالکی‘‘ کے ڈائریکٹر ناگ اشون کے ساتھ ایک پروجیکٹ کیلئے بات چیت کر رہی ہیں۔ ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ ’’فی الحال اس بات کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ لیکن ناگ اشون ایک ایسے موضوع پر عالیہ بھٹ کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے پیشگی بات چیت کر رہے ہیں جو ان کے دل کے قریب ہے۔ عالیہ نے بھی اس دنیا کو پسند کیا ہے جسے ناگ تخلیق کرنا چاہتے ہیں اور اداکارہ ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:رنبیر کپور نے اپنا لائف اسٹال برانڈ ’’اے آر کے ایس‘‘ لانچ کیا

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’تاریخیں ترتیب دی جارہی ہیں کیونکہ عالیہ نومبر سے کسی اور فلم میں کام کرنے سے پہلے، ’’لو اینڈ وار‘‘ کو ۱۰۰؍ فیصد مکمل کرنا چاہتی ہیں۔ ناگ اشون اپنے اگلے پروجیکٹ کا آغاز نومبر سے کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ’’کالکی ۲‘‘ پر کام کریں گے۔ اگر سب کچھ منصوبہ کے مطابق رہا تو آئندہ چند برسوں میں عالیہ بھٹ کی ۴؍ فلمیں؛ ’’الفا‘‘، ’’لو اینڈ وار‘‘، ناگ اشون کی ہدایتکاری والی متذکرہ فلم، اور میڈاک ہارر کامیڈی یونیورس فلم ’’چامنڈا‘‘ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئے:وکی کوشل کی ’’چھاوا‘‘ نے پہلے دن ۱ء۳۳؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ، شروری کے ساتھ ’’الفا‘‘ میں نظر آئیں گی جو اس سال کرسمس پر ریلیز ہوگی۔ یہ فلم وائی آر ایف کی جاسوسی کائنات میں ساتویں فلم ہوگی۔’’لو اینڈ وار‘‘ میں عالیہ کے ساتھ وکی کوشل اور رنبیر کپور نظر آئیں گی، جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK