Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کیسری ۲‘‘ ٹریلر ریلیز، اکشے کمار نے ’’کیسری ۳‘‘ کی بھی تصدیق کی

Updated: April 03, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai

اکشے کمار، اننیا پانڈے اور آر مادھون کی اداکاری سے مزین فلم ’’کیسری ۲‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ وشال فوریا کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Akshay Kumar can be seen in a scene from the trailer. Photo: INN
ٹریلر کے ایک منظر میں اکشے کمار کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

اکشے کمار ، اننیاپانڈے اور آر مادھون کی فلم ’’کیسری ۲‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ مداح اس فلمکا بے صبری سے انتظار کررہےتھے جبکہ فلم کے ٹریلر کے جاری ہونے کےبعد ان کاتجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ اس فلم میں ’’جلیاں والا باغ‘‘ سانحے کی منظرکشی کی گئی ہے۔

ٹریلر میں کیا دکھایا گیا ہے؟
’’کیسری ۲‘‘ کے ٹریلر میں کمرۂ عدالت کا منظر دکھایا گیا ہے۔فلم کے ٹریلر کو دہلی میں فلم کی ٹیم کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کمرۂ عدالت میں اکشے کمار، جنہوں نے فلم میں سی سنکرن نائر کا کردارادا کیا ہے ، ’’جلیاں والا باغ قتل عام‘ ‘ کے تعلق سے برطانوی حکومت کے خلاف لڑرہے ہیں۔ٹریلر میں برطانوی حکومت سےلڑنے کے نائر کے مقصد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ’’جلیاں والا باغ قتل عام‘‘ پیش آیا تھااور اس کے ہندوستان میں کیا اثرات مرتب ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں اکشے کمار آرمادھون قانونی لڑائی میں مدمقابل ہیں۔ علا وہ ازیں اس میں اننیاپانڈے کو بھی دکھایا گیا ہے جوبرطانیہ میں قانون کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’سکندر‘‘ چوتھے ہی دن کریش، گھریلو باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ کمانے میں ناکام

’’کیسری فرینچائز‘‘
یاد رہے کہ ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘،’’کیسری‘‘کا سیکوئل ہے جو ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سرگڑھی کی لڑائی دکھائی گئی ہے۔اس فلم میں اکشے کمار کے مدمقابل پرینیتی چوپڑہ نے کلیدی کردارادا کیا تھا۔’’کیسری ۲‘‘ ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

 

اکشے کمار نے ’’کیسری ۳؍‘‘کی بھی تصدیق کی
اکشے کمار نے ٹریلرلانچ کی تقریب میں ’’کیسری فرینچائز‘‘کی تیسری فلم کی بھی تصدیق کی۔اکشے کمار نے بتایا کہ ’’کیسری فرینچائز کی تیسری فلم ہری سنگھ نالواکی زندگی پر مبنی ہوگی جو خالصہ فوج کے پہلے کمانڈر ان چیف تھے۔اکشے کمارنے ’’کیسری ۴‘‘کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ میں لوگوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ’’مجھے ’’کیسری ۳‘‘ اور ’’کیسری ۴‘‘ بھی بنانی ہے۔ اس کے کئی چیپٹرز ہیں جس پر ہم کئی فلمیں بناسکتے ہیں۔ میں ’’کیسری ۳‘‘ اور ’’کیسری ۴‘‘ بھی بنا رہاہوں۔ میں ان چیزوں پر فلمیں بنانا چاہتاہون کیونکہ یہ چیزیں ہماری تاریخ کی کتابوں میں نہیں لکھی ہوئی ہیں۔ہماری تاریخ کی کتابیں برطانوی لوگوں کے مطابق لکھی ہوئی ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK