Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کیسری ۲‘‘ کو پروموٹ کرنے کیلئے پہلگام حملہ استعمال کرنے پر اکشے کمار تنقیدوں کی زد

Updated: April 28, 2025, 8:17 PM IST | Mumbai

اکشے کمار اور آر مادھون نے ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ کے پروموشن کیلئے فلم کی ایک اسکریننگ میں شرکت کی اور مداحوں سے ملاقات کی۔ فلم کے پروموشن کیلئے ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کا استعمال کرنے پر اکشے کمار اور آرمادھون کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اکشے کمار اور آر مادھون کی فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ آہستہ آہستہ باکس آفس سے ہٹ رہی ہے۔ باکس آفس پر ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ کے کاروبار میں گراوٹ دیکھی گئی ہے لیکن فلم کی کاسٹ اب بھی فلم کو پروموٹ کرنے میں مصروف ہے۔ اسی درمیان اکشے کمار اور آر مادھون فلم کی اسکریننگ کیلئے غیر متوقع طور پر پہنچے جہاں انہوں نے فلم کے شائقین سے ملاقات کی۔ 


 
اکشے کمار نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اورکہا کہ ’’پوراملک اس بے رحمی کی مذمت کررہا ہے۔‘‘ مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ ’’ایک مرتبہ پھر عوام کا غصہ بھڑک اٹھا ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ میں کس بارے میں بات کررہا ہوں۔ آج بھی ہمارے پاس ان دہشت گردوں کو کہنے کیلئے صرف ایک چیز ہے اور یہ وہ پیغام ہے جو میں نے اس فلم کے ذریعے دیا ہے۔‘‘ بعد ازیں انہوں نے مائیک مداحوں کی طرف بڑھایا جنہوں نے کہا ’’پاکستان مردآباد‘‘ کا نعرہ لگایا۔
 

مداحوں کا ری ایکشن
اکشے کمار اور ’’کیسری چیٹر ۲‘‘ کی ان کی ٹیم کو ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کو اپنی فلم کے پروموشن کیلئے استعمال کرنے کیلئے تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک مداح نے کمینٹ کیا ہے کہ ’’شرم آنی چاہئے سیٹھ جی کو۔ ایسے خوفناک حملے کو استعمال کرکے فلم کو پروموٹ کررہا ہے۔‘‘ دوسرے صارف نے کمینٹ کیا ہے کہ ’’فلم کو پروموٹ کرنے کیلئے اس طرح کے خطرناک حملے کو استعمال کیا۔ یہ لوگ صرف نفرت کے ہی قابل ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: میٹ گالا ۲۵ء: شاہ رخ خان، سبیاساچی کا لباس پہنیں گے


کچھ ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ کے بارے میں
۵۰؍ کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’’کیسری چیپٹر۲‘‘ نے اب تک مقامی باکس آفس پر ۵۰؍ کروڑ روپے جبکہ عالمی باکس آفس پر ۲ء ۸۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK