میٹ گالا ۲۰۲۵ء میں شاہ رخ خان ریڈ کارپیٹ پر چلیں گے۔ وہ میٹ گالا ۲۰۲۵ء کی تقریب میں ریڈ کارپیٹ پر چلنے والے پہلے ہندوستانی سنیما کے پہلے ادکار ہوں گے۔ کنگ خان میٹ گالامیں سابیا سیاچی کی پوشاک زیب تن کریں گے۔
EPAPER
Updated: April 28, 2025, 5:59 PM IST | Mumbai
میٹ گالا ۲۰۲۵ء میں شاہ رخ خان ریڈ کارپیٹ پر چلیں گے۔ وہ میٹ گالا ۲۰۲۵ء کی تقریب میں ریڈ کارپیٹ پر چلنے والے پہلے ہندوستانی سنیما کے پہلے ادکار ہوں گے۔ کنگ خان میٹ گالامیں سابیا سیاچی کی پوشاک زیب تن کریں گے۔
میٹ گالا ۲۰۲۵ء کی تقریب کا آغاز جلد ہی ہونے والا ہے۔ اس درمیان ڈائٹ سابیا کے انسٹاگرام پیج کے مطابق ’’بالی ووڈ کے سپر اسٹارشاہ رخ خان امسال میٹ گالا کے ریڈ کارپیٹ پر چل کر تاریخ رقم کریں گے۔‘‘ یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہے جب ہندوستان سے کوئی مرد اداکار ریڈ کارپیٹ پر چلنے والا ہے اور اس اہم بین الاقوامی تقریب میں شرکت کرنے والا ہے۔ ایک اجنبی سوشل میڈیا پیج نے اپنے پوسٹ میں شاہ رخ خان کے میٹ گالا کے ریڈ کارپیٹ پر چلنے کی خبر کو رپورٹ کیا ہے اور اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’یہ قومی سرخیاں بن رہی ہے۔ بالآخر ہندوستان کے سپر اسٹار شاہ رخ خان مئی ۲۰۲۵ء میں میٹ گالا کے اپنے کریئر کی شروعات کریں گے۔ وہ سابیا سیاچی (ہندوستان کے بڑے لگژری برانڈ) کی پوشاک زیب تن کریں گے۔ لیکن رکئے۔ کیا آپ کواب بھی شک ہے۔ کیا آپ پرجوش ہیں؟‘‘ کنگ خان میٹ گالا میں ہندوستان کے لگژری برانڈ سابیا سیاجی مکھرجی کی پوشاک زیب تن کریں گے۔ تاہم، شاہ رخ خان کے لؐک کے تعلق سے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن یہ ہندوستانی سنیما اور فیشن کی ایک منفرد شراکت داری ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ونود کھنہ ویلن سے ہیرو بننے والے اداکار
میٹ گالا ۲۰۲۵ءکا تھیم کیا ہے؟
میٹ گالا کی یہ تقریب ۵؍ مئی ۲۰۲۵ء کو نیویارک، امریکہ کے میٹروپولیٹین میوزیم آف آرٹ میں منعقد کی جائے گی جبکہ امسال میٹ گالا ۲۰۲۵ء کی تھیم ہے ’’سپر فائن: ٹیلرنگ بلیک اسٹائل۔‘‘ یہ تھیم مونیکا ایل ملز کی کتاب ’’سلیو ٹو فیشن: بلیک ڈینڈیزم اینڈ دی اسٹائل آف دی بلیک ڈائسپوریک آئیڈینٹیٹی‘‘ سے اخذ کی گئی ہے۔ اس تھیم کے تحت میٹ گالا ۲۰۲۵ء کا ڈریس کوڈ ہوگا ’’ٹیلرٹویو۔‘‘ مداح یہ دیکھنے کے منتظرہیں کہ شاہ رخ خان ریڈ کارپیٹ پر کیا پہنیں گے؟‘‘