Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’نیویارک‘ کی شوٹنگ کے دوران پتہ چلا کہ کترینہ کو میری رنگت سے مسئلہ ہے: نیل نتن

Updated: March 04, 2025, 9:54 PM IST | Mumabi

نیل نتن مکیش نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ’’نیویارک‘‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ کترینہ کیف کو میری رنگت اور فلم میں میرے کردار سے مسئلہ ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’نیو یارک‘‘ نیل نتن مکیش کے کریئر کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ جان ابراہم اور کترینہ کیف کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری مداحوں کو بہت پسند آئی۔ تاہم، پردے کے پیچھے اداکاروں کیلئے چیزیں اتنی ہموار نہیں تھیں۔ آن پبلک ڈیمانڈ کے ساتھ ایک حالیہ بات چیت میں، نیل نے کترینہ کیف کے ساتھ اپنی ابتدائی دشمنی کے بارے میں بات کی۔ نیل نے کہا کہ ’’پہلے دن ہماری ملاقات ہوئی تو ہم دوست نہیں بلکہ دشمن بن گئے۔ ہمارا پہلا منظر ایسا تھا جب ہم ایک دوسرے کی بات کاٹ رہے تھے۔وہ میری  ہر بات کاٹ رہی تھیں۔ کچھ نہ کچھ مسئلہ تھا تو میں نے بھی پوچھا کیا مسئلہ ہے۔ مگر انہوں نے اس وقت کچھ نہیں کہا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’رام لیلا‘ میں پرینکا چوپڑہ نے صرف ایک نغمہ کیوں کیا؟ مدھو چوپڑہ کا خلاصہ

انہوں نے مزید کہا کہ ’’پھر کچھ وقت بعد معلوم ہوا کہ انہیں میرے رنگ سے مسئلہ تھا۔ پھر کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ انہیں میرے کردار سے مسئلہ ہے۔ وہ شرارت بھی کررہی تھیں اور مجھے سمجھ نہیں رہا تھا، اور میں حوب ناراض ہورہا تھا۔  اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اداکاری کی تعلیم حاصل کی ہے اور میں اپنی زبان جانتا ہوں۔ میں اپنی پوری کوشش کر رہا تھا۔ وہ ایک بڑی اسٹار تھیں، اس لئے میں نے سوچا کہ میں اپنے آپ کو درست کرنے کیلئے کیا کر سکتا ہوں۔‘‘
نیل نے بتایا کہ ایک دن، کترینہ نے انہیں ڈانٹ دیا۔ تب انہوں نے اداکارہ کا سامنا کرنے اور ان کی غلط فہمی دور کرنے کا فیصلہ کیا۔ کترینہ نے انکشاف کیا کہ وہ نیل پر ناراض نہیں تھیں بلکہ نروس تھیں کیونکہ انہوں نے صرف کامیڈی فلمیں ہی کی تھیں۔ دونوں اداکاروں نے اپنے اختلافات دور کر لئے اور ایک دوسرے سے احترام کے ساتھ پیش آنے لگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK