کنڑ سپر اسٹار یش کی فلم ’’کے جی ایف چیپٹر ۲‘‘ جاپان میں ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰۲۲ء میں ہندوستان میں ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: March 20, 2025, 10:04 PM IST | Mumabi
کنڑ سپر اسٹار یش کی فلم ’’کے جی ایف چیپٹر ۲‘‘ جاپان میں ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰۲۲ء میں ہندوستان میں ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
کنٹر سپر اسٹار یش کی فلم ’’کے جی ایف: چیپٹر ۲‘‘۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اپنی ریلیز کےبعد یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی اور اسے عالمی سطح پرپسند کیا گیا تھا۔یہ ہندوستان میں زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری فلم ثابت ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ’’یش کی اداکاری سے مزین یہ فلم دوبارہ جاپان کےتھیٹروں میں دوبارہ ریلیز ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’بیلیرینا‘‘ میں کیانو ریوز ’’جان وِک‘‘ کے کردار میں لوٹیں گے
اطلاعات کے مطابق ’’جاپان میں یہ فلم امسال جون میں ریلیز ہوگی۔ قبل ازیں ۱۴؍ جولائی ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم یش کے علاوہ سنجے دت، روینا ٹنڈن، سریندھی شیٹی، پرکاش راج اور دیگر نے اداکاری کی تھی۔ فلم کی ہدایتکاری پرشانت نیل نے کی تھی۔‘‘جاپان میں شائقین نے اس فلم کو اس وقت پسند کیا تھا جب سنیما گھروں میں اس کا ٹریلر دکھایا گیا تھا۔ ٹریلرکو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے پر۲۵؍ مشہور شخصیات کے خلاف ایف آئی آر درج
’’کے جی ایف چیپٹر ۲‘‘ نے ۲۰۲۲ء میں اپنی ریلیز کے بعد مقامی باکس آفس پر ۹۹۲؍ کروڑ روپے کاکاروبار کیا تھا۔ عالمی سطح پر فلم نے تقریباً ایک ہزار ۱۹۸؍کروڑ روپے کاروبار کیا تھا۔ جاپان میں اپنی ریلیز کے بعد اس فلم کو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا اور یہ جاپان میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ۱۰؍ہندوستانی فلموں میںسے ایک ثابت ہوئی تھی۔‘‘